کرناٹک کے ضلع مانڈیا میں گزشتہ روز ایک زبردست بس حادثہ پیش آیا جس کے سبب 30 افراد ہلاک ہو گئے، ہلاک شدگان میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
کرناٹک پولیس نے بتایا کہ ایک پرائیویٹ کمپنی کی یہ بس نہر کے پُل سے پھسل کر نہر میں جا گری۔ حکام کے مطابق غوطہ خوروں نے 30 مسافروں کی لاشیں نہر سے نکال لی ہیں۔ جبکہ نہر میں گِر جانے والی اس بس کو بھی نکال لیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ڈرائیور سمیت دو افراد نہر سے تیر کر باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
Published: 25 Nov 2018, 8:09 AM IST
یہ حادثہ ضلع مانڈیا میں پیش آیا جو ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور سے قریب 130 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔ اس حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ این ڈی ٹی وی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ بس کا ڈرائیور تیز رفتاری کا مظاہرہ کر رہا تھا اور ممکنہ طور پر وہ بس پر کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا۔
Published: 25 Nov 2018, 8:09 AM IST
عینی شاہدین کے حوالے سے این ڈی ٹی وی نے یہ بھی بتایا کہ نہر میں گرنے والی بس کا دروازہ نہر کی زمین کی جانب تھا جس وجہ سے مسافر اس بس سے نکلنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
Published: 25 Nov 2018, 8:09 AM IST
ڈی پی اے کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ہندوستان میں ہوتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ منسٹری کے اعداد وشمار کے مطابق ہندوستان میں ہر سال اوسطاﹰ 135,000 افراد ٹریفک حادثوں کی نذر ہو جاتے ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجوہات میں غیر محفوظ ڈرائیونگ، سڑکوں کی خراب صورتحال اور پرانی اور غیر محفوظ گاڑیوں کی سڑکوں پر موجودگی ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت سے زائد سواریاں بھی ایسے حادثات کی وجہ بنتی ہیں۔
Published: 25 Nov 2018, 8:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Nov 2018, 8:09 AM IST