بی جے پی کو دانشوارن اور سوچنے والے لوگوں سے کتنا ڈر لگتا ہے یہ تو وقتاً فوقتاً منظر عام پر آتا ہی رہتا ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کے رہنما اکثر صحافیوں اور دانشوران کے خلاف زہر فشانی کرتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن کرناٹک سے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے تو دانشواران کے خلاف زہر اگلتے ہوئے تمام حدود کو ہی پار کر دیا۔
https://twitter.com/ANI/status/1022668420100378624
کرناٹک سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بسنا گودا پاٹل یتنال نے ملک کے دانشوران کے حوالہ سے منتازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ملک کا وزیر داخل ہوتا تو دانشوران کو گولی سے مروا دیتا۔ یتنال کرگل وجے دیوس پر مبنی ایک تقریب سے خطاب کر رتھے۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی نے خطاب کے دوران کہا، ’’دانشوران اس ملک میں رہتے ہیں۔ ان سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہیں جس کے لئے ہم ٹیکس بھرتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ ہندوستانی فوج کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کو ان دانشوران اور سیکولر لوگوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ اگر میں وزیر داخل ہوتا تو انہیں گولی مارنے کا حکم جاری کر دیتا۔
https://twitter.com/ANI/status/1022668420100378624
بی جے پی کے رکن اسمبلی بسنا گودا پاٹل یتنوال اس سے پہلے بھی متنازعہ بیان دیتے رہتے ہیں۔ ایک تقریبا کے دوران 4 جون کو انہوں نے کونسلروں سے کہا تھا کہ مسلمانوں کے لئے وہ کام نہ کریں بلکہ صرف ہندوؤں کے لئے کام کریں کیوں کہ انہیں مسلمانوں نے ووٹ نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر ان کا وہ بیان کافی وائرل ہوا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز