ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، لیکن کچھ لیڈران ایسے بھی ہیں جنھیں اس وبا کو لے کر کوئی فکر نہیں ہے۔ کرناٹک میں کچھ ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے جہاں برسراقتدار پارٹی بی جے پی کے رکن اسمبلی نے سینکڑوں مہمانوں کے درمیان دھوم دھام سے اپنا یوم پیدائش منایا اور پھر سبھی کو بریانی بھی کھلائی گئی۔
Published: undefined
واقعہ کرناٹک کے گبی ٹاؤن علاقہ کا ہے جہاں جمعہ کے روز تمکور ضلع میں تروویکیرے کے بی جے پی رکن اسمبلی مسلے جے رام اپنا 51ویں سالگرہ کا جشن منانے کے لیے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ انھوں نے سینکڑوں بڑے اور بچوں کے درمیان بڑا سا کیک کاٹا اور وہاں پر بالکل بھیڑ جیسے ماحول کے درمیان کچھ لوگوں کو کھلایا بھی۔ بعد ازاں برتھ ڈے پارٹی میں آئے مہمانوں کو بریانی بھی کھلائی گئی۔
Published: undefined
اس برتھ ڈے پارٹی کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں وہ ہاتھوں میں دستانہ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور کیک کاٹ کر لوگوں کو کھلا رہے ہیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنے قریب ایک چھوٹے بچے کو کیک کھلا رہے ہیں، غالباً وہ ان کا بیٹا ہے یا پھر کوئی قریبی رشتہ دار۔ بی جے پی رکن اسمبلی تصویر میں بالکل دولہے کی طرح سجے ہوئے اور پگڑی لگائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پاس میں کچھ بچے ماسک لگائے ہوئے نظر آ رہے ہیں تو کچھ بڑے لوگ بھی ماسک لگائے ہیں جب کہ کئی لوگ بغیر ماسک اور دستانہ کے ہیں۔ حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ سبھی بالک اس طرح سٹ کر کھڑے ہوئے ہیں جیسے وہ بھول ہی گئے ہیں کہ ہندوستان کسی مہلک بیماری سے جنگ لڑ رہا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں اب تک تقریباً 200 لوگ کورونا انفیکشن کے شکار ہو گئے ہیں اور جمعہ کے روز بھی تقریباً 10 افراد اس انفیکشن کے شکار پائے گئے تھے۔ ریاست میں کئی لوگوں کی موت بھی واقع ہو چکی ہے، لیکن ایسے ماحول میں بھی سیاسی لیڈران اپنا برتھ ڈے دھوم دھام سے مناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے غیر ذمہ دار اور سماج کے لیے خطرناک بھی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined