بنگلورو: کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج آج جاری کیے جا رہے ہیں۔ رجحانات میں بی جے پی کے پیچھے رہ جانے اور حتمی نتائج کا اعلان کیے جانے سے پہلے ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے ہار قبول کر لی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ وہ آگے کے انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے اور نتائج کو لے کر پیش قدمی کریں گے۔ بسوراج بومئی نے کہا کہ بی جے پی نتائج کا جائزہ لے گی اور لوک سبھا انتخابات میں واپسی کرے گی۔ پارٹی کو منظم کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال حتمی نتائج کا انتظار کریں گے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ بی جے پی ضرور ہار رہی ہے لیکن کرناٹک کے وزیر اعلی بسوراج بومئی ریاست کے ہاویری ضلع میں اپنی سیٹ شیگاؤں سے تقریباً 19000 ووٹوں سے آگے ہیں۔ کانگریس کے پٹھان یاسر احمد خان دوسرے اور جے ڈی ایس کے ششی دھر یلیگر تیسرے نمبر پر ہیں۔ 2018 میں شیگاؤں سیٹ بی جے پی کی جیتی ہوئی 104 سیٹوں میں سے ایک تھی، اسے بومئی نے جیتا تھا۔ کانگریس کے سید عظیم پیر قادری دوسرے اور آزاد امیدوار سومنا عرف سوامی لنگ بیون مراد تیسرے نمبر پر رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز