بنگلور: کرناٹک حکومت نے کووڈ-19 کی پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کرنے کے بعد ریاست بھر کے سینما گھر پیر سے کھلنے کے لئے تیار ہیں۔ ریاست کے تمام سنیما ہالز کووڈ -19 وبا کی وجہ سے تقریبا تین ماہ بند رہنے کے بعد آج سے کھل رہے ہیں۔ چیف سکریٹری پی روی کمار کے جاری کردہ حکم کے مطابق سینما ہال/ ملٹی پلیکس/ تھیٹر/ بارز/ آڈیٹوریم اور اسی طرح کے دیگر مقامات پر زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد گنجائش اور متعلقہ محکموں کے جاری کردہ کووڈ- 19 ہدایات پر سختی سے ہدایات پر عمل کرنے کے بعد اجازت دی ہے۔
Published: undefined
کووڈ- 19 پابندیوں میں مزید نرمی کے ایک حصے کے طور پر نائٹ کرفیو کے اوقات رات 9 بجے سے صبح کے 6 بجے صبح کی جگہ رات10 بجے سے صبح 5 بجے کردیا گیا ہے۔ ریونیو وزیر آر اشوک نے صحافیوں کو بتایا کہ گzشتہ کچھ مہینوں سے کورونا پابندیوں سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’اس سے لوگوں کو خاص طور سے فلمی صنعت سے جڑے افراد کو مدد ملے گی‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز