بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا کے استعفیٰ سے غمزدہ ہوکر ان کے ایک حامی نے خود کشی کرلی ہے، جس پر وزیراعلی نے نوجوانوں کو اس طرح کے قدم نہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے کی شناخت روی (35) کے طور پر ہوئی ہے اور وہ چامراج نگر ضلع کے بومل پور گاؤں کا رہنے والا تھا۔
Published: undefined
یدی یورپا نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بہت سے اتار چڑھاؤ آنا معمول کی بات ہے اور نوجوانوں کو ایسے قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’یہ صحیح قدم نہیں ہے اور میں روی کی خود کشی پر کافی غمزدہ ہوں۔ میں اس کے اس طرح کی لگاؤ سے حیرت زدہ ہوں، لیکن اس طرح کے قدم کی تعریف نہیں کرنا چاہتا‘‘۔ انہوں نے کنڑ زبان میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ میں کہا ’’اگر کسی خاندان کو اس طرح کے دکھ کا سامنا کرنا پڑے تو، اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا‘‘۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ روی دہاڑی مزدور تھا اور اس نے یدی یورپا کے استعفی کی ویڈیو دیکھ کر گاؤں کے ایک اور نوجوان گروسوامی سے کہا تھا کہ یدی یورپا کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ اس بات سے وہ ساری رات پریشان رہا اور صبح کینٹین میں جاکر خودکشی کرلی۔ روی کو یدی یورپا کے ساتھ 2017 کے ضمنی انتخابات میں دیکھا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد چامراج نگر ضلع کے بی جے پی کارکنان نے روی کے گھر کا دورہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز