کرناٹک کے رائچور ضلع باگلکوٹ کے ہناگل شری کماریشور ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں سن کر سبھی حیران ہیں۔ اسپتال میں ایک مریض کے پیٹ سے 187 سکّے نکالے گئے ہیں۔ پیٹ سے برآمد کیے گئے سکّوں میں 5 روپے کے 56 سکّے، 2 روپے کے 51 سکّے، اور 1 روپے کے 80 سکّے شامل ہیں۔ مریض کے پیٹ سے جو سکّے نکلے ہیں اس کا وزن 1.2 کلوگرام ہے۔ اگر دیکھا جائے تو مجموعی طور پر 462 روپے کے سکّے شخص کے پیٹ سے نکالے گئے۔
Published: undefined
ڈاکٹروں نے بتایا کہ الٹی اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت کے بعد اس مریض کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس مریض کو سیزوفرینیا نامی بیماری ہے۔ اس کی وجہ سے مریض کو سکّے نگلنے کی عادت ہو گئی۔ دراصل سیزوفرینیا کے مریض غیر معمولی طرح سے سوچتے ہیں اور عجب احساس بھی کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ عجیب و غریب طرح کا سلوک بھی کرتے ہیں۔
Published: undefined
بہرحال، یہ مریض لنگسوگر کا رہنے والا ہے۔ ان کا نام دیمپا ہریجن ہے اور عمر 58 سال ہے۔ مریض نے پیٹ درد ہونے کی شکایت کی جس کے بعد ان کا بیٹا روی کمار انھیں نزدیکی اسپتال لے کر پہنچا۔ یہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے اور اینڈوسکوپی کی۔ اس کے ایبڈومینل اسکین سے پتہ چلا کہ پیٹ میں 1.2 کلوگرام سکّے ہیں۔ اس کے بعد آپریشن کر کے سکّوں کو نکالا گیا۔
Published: undefined
مریض کا علاج کرنے والے ڈاکٹر ایشور کلبرگی نے بتایا کہ یہ ایک چیلنج بھرا کیس تھا۔ آپریشن کرنا بھی کافی مشکل تھا کیونکہ مریض کا پیٹ غبارے جیسا ہو گیا تھا۔ پیٹ میں ہر جگہ سکّے دکھائی دے رہے تھے۔ آپریشن تھیٹر میں ہم نے سی آر کے ذریعہ سکّوں کو تلاش کیا، اور میں نے دیکھا کہ سکّے کہاں کہاں دکھائی دے رہے ہیں۔ پھر ایک ایک کر سبھی سکّوں کو نکالا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز