شیوموگا: کرناٹک کے شیو موگا ضلع کے ساگر شہر میں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگوانے کے بعد سردی اور بخار سے متاثرہ 14 بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔ اسپتال میں داخل بچوں میں سے چار کی حالت نازک ہے، جنہیں پیر کے روز شیو موگا کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
طبی عہدیداران کے مطابق بچوں کو سردی اور بخار کے انفیکشن کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نرسوں نے اتوار کے روز انہیں اینٹی بائیوٹک انجیکشن لگایا۔ انجیکشن لگنے کے فوری بعد بچوں کو تیز بخار ہوا اور وہ کانپنے لگے۔ واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی بی جے پی کے رکن اسمبلی ہراتالو ہلپا موقع پر پہنچے اور طبی عہدیداران کو بچوں کا مناسب علاج کرانے کی ہدایت دی۔
Published: undefined
ہراتالو ہلپا نے کہا ’’واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد میں فوری طور پر اسپتال پہنچا۔ طبی افسران کو بچوں کی مناسب دیکھ بھال کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسے ابھی تک ایلرجی مانا جاتا ہے۔ جہاں تک دوا کا سوال ہے، ہم تصدیق کریں گے کہ کس نے اور کہاں سے اس فراہمی کی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined