سری نگر: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا دورہ لداخ خراب موسمی حالات کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ موصوف لداخ کے ایک روزہ دورے کے دوران کرگل جنگ کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر دراس میں واقع جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کرنے والے تھے۔
Published: undefined
سال 2019 میں بھی موسم کی خرابی کی وجہ سے صدر جمہوریہ کے پروگرام میں تبدیلی لاکر 'وجے دیوس' کی تقریب سری نگر کی بادامی باغ فوجی چھاونی میں منعقد کی گئی تھی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کے پیش نظر صدر جمہوریہ کا جہاز سری نگر ہوئی اڈے سے پرواز نہیں کر سکا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ بعد میں صدر جمہوریہ کے کارواں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کا رخ کیا جہاں وہ وار فئیر اسکول نامی جنگی یادگار پر پھول مالا چڑھائیں گے اور اس موقع پر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ صدر جمہوریہ گزشتہ روز اپنے چار روزہ دورہ جموں و کشمیر اور لداخ کے لئے سری نگر پہنچے۔ صدر جمہوریہ 27 جولائی کو سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے 19 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ صدر جمہوریہ امکانی طور پر نئی دہلی روانگی سے قبل وادی میں شری امرناتھ جی گھپا یا جموں کے کٹرہ میں شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دیں گے۔
Published: undefined
ادھر، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کرگل وجے دیوس کے موقع پر یہاں نیشنل وار میموریل جا کر مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راجناتھ سنگھ کے ساتھ وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ نے بھی وار میموریل پر ملک کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز