قومی خبریں

ایک مرتبہ پھر کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

سینئر وکیل کپل سبل نے اپنے قریبی حریف پردیپ رائے کو انتخا بات میں شکست دی۔ اس سے پہلے کپل سبل 1995، 1997 اور 2001 میں بار ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

سینئر وکیل کپل سبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ جمعرات16 مئی یعنی گزشتہ روز  کو ہونے والے انتخابات میں کپل سبل کو 1066 ووٹ ملے جبکہ  ان کے قریب ترین حریف سینئر وکیل پردیپ رائے تھے، جنھیں 689 ووٹ ملے۔ کپل سبل نے دو دہائیوں کے بعد یہ الیکشن لڑا تھا۔ اس سے پہلے وہ 1995، 1997 اور 2001 میں ایس سی بی اے  یعنی سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔

Published: undefined

نتیجہ کا اعلان ہونے سے پہلے بار اینڈ بنچ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کپل سبل نے کہا تھا، "وکلاء قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں، ایک وکیل کا مقصد آئین کی حفاظت کرنا ہے۔ لہذا اگر آپ سیاسی طور پر بار میں شامل ہوتے ہیں اور اگر  جھکاؤ کی وجہ سے  آپ اسے اس بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں، تو آپ اصل میں بطور وکیل اپنا فرض پورا نہیں کر رہے ہیں۔"

Published: undefined

بار ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب سے قبل کپل سبل نے کہا تھا، "بار میں پینے کے پانی کی کوئی سہولت نہیں تھی، میں نے وہ انتظام کیا تھا، میں نے یہاں ٹکٹ بک کروانے کے لیے ریلوے سینٹر کا انتظام کیا تھا۔ یہاں ایک کینٹین ہے۔ گرگ لائبریری میرے ذریعہ قائم کی گئی تھی، جب بھی کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے، ہم وہی کرتے ہیں جو ہمیں کرنا ہوتا ہے۔"

Published: undefined

کپل سبل کے بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہونے پر کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا اور کہا، کپل سبل بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ یہ آزاد خیال، سیکولر، جمہوری اور ترقی پسند قوتوں کی ایک بڑی فتح ہے۔‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined