نئی دہلی: بی جے پی کے رہنما کپل مشرا نے ہتک عزت سے منسلک ایک معاملہ میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ ہتک عزت کا یہ کریمینل (فوجداری) معاملہ تین سال سے بھی زیادہ پرانا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کپل مشرا پہلے عام آدمی پارٹی کے رہنما تھے اور اسمبلی کی گزشتہ مدت میں دہلی حکومت سے انہیں وزیر توانائی کے عہدے سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ دراصل مئی 2017 میں کپل مشرا نے ستیندر جین پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے سامنے ستیندر جین کو دو کروڑ روپے بطور رشوت دیئے تھے۔
Published: undefined
کپل مشرا نے دعوی کیا تھا کہ ستیندر جین نے کیجریوال کے ایک رشتہ دار کے لئے 50 کروڑ روپے قیمت کی زمین کا سودا بھی کرایا ہے۔ اتنا ہی نہیں، کپل مشرا نے سوشل میڈیا پر یہاں تک دعوی کر ڈالا تھا کہ بس کچھ ہی دنوں میں ستیندر جین جیل کے اندر ہوں گے۔
Published: undefined
میڈیا میں اس معاملہ کو کافی ترجیح دی گئی تھی اور اس کے بعد ستیندر جین نے کپل مشرا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا تھا۔ کپل مشرا نے اب اس معاملہ میں غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ کپل مشرا کا کہنا ہے کہ ان کے الزامات سیاست پر مبنی تھے۔
Published: undefined
کپل مشرا نے اپنے معافی نامہ میں لکھا، ’’میں موجودہ مقدمہ میں ملزم ہوں۔ میں نے شکایت کنندہ کے خلاف جو بھی الزامات عائد کیے تھے وہ سیاست پر مبنی تھے اور غلط تھے۔ میں شکایت کنندہ سے بلا شرط معافی مانگتا ہوں اور مستقبل میں ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہوگا۔ میں اپنے بیان کو سوشل میڈیا پر بھی شائع کروں گا۔‘‘
Published: undefined
ادھر، ستیندر جین نے کپل مشرا کے معافی مانگنے کے بعد کہا، ’’کپل مشرا کی اس جھوٹی کہانی کو کئی ٹی وی چینلوں اور اخباروں نے کافی چلایا تھا۔ اس سے مجھے اور میرے پریوار کو کافی دکھ ہوا تھا۔ مجھے امید ہے کہ کپل مشرا کے اس معافی نامہ کو بھی چینل اور اخبار ضرور ترجیح دیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز