کانپور: اترپردیش میں کانپور کے پنکی علاقے میں پولیس نے جمعرات کے روز شاطر ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کو پناہ دینے والے شخص کو ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا۔ پربھات مشرا کو فرید آباد کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وکاس دوبے کے ایک دوسرے ساتھی اٹاوہ کے رنبیر شکلا کو بھی پولیس نے ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رنبیر شکلا شاہراہ پر گاڑی لوٹ کی واردات کو انجام دے رہا تھا۔ پولیس اطلاع ملنے کے ساتھ ہی موقع پر پہنچی اور جھڑپ کے دوران رنبیر مارا گیا۔
خیال رہے کہ جمعہ کی صبح مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وکاس دوبے اجین میں واقع مہاکال مندر چھپا ہوا تھا اور وہاں کے محافظوں کی اطلاع پر اسے ایم پی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
Published: undefined
انسپکٹر جنرل پولیس موہت اگروال نے بتایا کہ فرید آباد کرائم برانچ نے منگل کے روز وکاس کے ساتھی پربھات مشرا کو گرفتار کیا تھا۔ اسے وہاں کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد پولیس اسے ٹرانزٹ ریمانڈ پر کانپور لا رہی تھی۔ ایس ٹی ایف کی ٹیم اسکارٹ کر رہی تھی کہ پنکی علاقے میں کانپور بھونتی شاہراہ پر گاڑی کا ایک ٹائر پنکچر ہو گیا۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار پنکچر ٹائر تبدیل کر رہے تھے کہ اس دوران موقع کا فائدہ اٹھا کر ملزم پربھات نے پولیس کی پستول چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس ٹیم پر فائرنگ کرنی شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں پربھات گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
موہت اگروال نے بتایا کہ پربھات کی فائرنگ سے ایس ٹی ایف کے دو کانسٹیبل بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ فرید آباد پولیس نے فرید آباد میں ایک گیسٹ ہاؤس سے پربھات سمیت تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔
Published: undefined
ادھر، وکاس دوبے کا دوسرا ساتھی رنبیر شکلا دیر رات گئے مہوبہ کے پاس شاہراہ پر سوئفٹ ڈیزائر گاڑی لوٹنے کی واردات انجام دے رہا تھا۔ جیسے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس فائرنگ میں رنبیر شکلا کو ڈھیر کر دیا گیا، تاہم اس کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اٹاوہ پولیس نے ملحقہ اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ رنبیر شکلا کے سر پر پولیس نے 50 ہزار کا انعام رکھا تھا اور وہ بھی کانپور سانحہ کا ایک ملزم تھا۔
Published: undefined
وکاس دوبے مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار
اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے اُجین سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوبے کو یہاں مہاکال پولیس چوکی علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ مدھیہ پردیش پولیس نے اسے اپنی گرفت میں لے کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
کچھ دن قبل اتر پردیش میں پولیس کے آٹھ اہلکاروں کے قتل کے بعد سے وہ فرار تھا اور اتر پردیش پولیس اس کی جگہ جگہ تلاش کر رہی تھی۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بھی وکاس دوبے کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز