کانپور: اترپردیش میں کانپور کے گووند نگر علاقہ میں جمعہ کی صبح ریفلنگ کے دوران آکسیجن سلینڈر پھٹ جانے سے ایک مزدور کی موت اور دو بری طرح زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دادا نگر انڈسٹریل علاقہ میں واقعہ آکسیجن پلانٹ میں صبح تقریباً چار بجے مردن پور میں رہنے والا مزدور مراد علی سلینڈر ریفلنگ کا کام کر رہا تھا۔ اسی دوران اچانک ایک سلینڈر پھٹ گیا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ مزدور کے جسم کو بری طرح نقصان پہنچا، جبکہ آس پاس میں کام کر رہے دو دیگر مزدور دھماکہ سے آس پاس رکھے سلینڈر کے نیچے دب گئے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ کی آواز سن کر باہر بیٹھا سیکورٹی گارڈ دوڑ کر اندر آیا اور اس نے حادثہ کی اطلاع پولیس کے ساتھ ساتھ پلانٹ کے مالک کو دی۔ پولیس نے فوری طورپر متاثرہ مزدوروں کو ایک نزدیکی پرائیویٹ اسپتال میں پہنچایا جہاں ڈآکٹروں نے ایک مزدور کو مردہ قرار دے دیا۔
Published: undefined
ضلع میں آکسیجن کی قلت کے مدنظر آکسیجن پلانٹ پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے تعینات کیے گئے نائب تحصیلدار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع انتظامیہ کے حکام کو دے دی گئی ہے۔ اے سی پی گووند نگر وکاس پانڈے نے بتایا کہ پنکی گیس پلانٹ تھانہ گووند نگر کے تحت آتا ہے۔ یہاں پر آج ایک پرائیویٹ اسپتال سے گیس بھرنے کے لئے کچھ سلینڈر آئے تھے جن میں سے ایک سلینڈر کمزور تھا جس کی وجہ سے آکسیجن بھرنے کے دوران دھماکہ ہو گیا۔ اس دھماکہ میں ایک مزدور مراد علی کی موت ہوگئی، جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined