قومی خبریں

کانپور: سرکاری اسپتال کی لاپروائی، 14 بچوں کو چڑھایا انفیکٹڈ خون

اترپردیش کے کانپور میں سرکاری اسپتال کی لاپروائی سے 14 بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ متاثرہ خون کی وجہ سے وہ ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک متعدی بیماریوں کا شکار ہو گئے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

کانپور: اترپردیش کے کانپور میں سرکاری اسپتال کی لاپروائی سے 14 بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔ متاثرہ خون کی وجہ سے وہ ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک متعدی بیماریوں کا شکار ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خون چڑھانے سے اس کا ٹیسٹ نہیں کیا گیا تھا۔ تاہم میڈیکل کالج انتظامیہ اس پورے معاملے کو غلط قرار دے رہی ہے۔

Published: undefined

خون کی منتقلی کے بعد ان بچوں کا لالہ لاجپت رائے اسپتال میں ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ میں یہ تمام بچے ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی اور ایچ آئی وی انفیکشن میں مبتلا پائے گئے۔ جس سے محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ متاثر ہونے والے تمام بچے نابالغ ہیں۔ اسپتال کو ان کے انفیکشن کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے بعد یہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ انفیکشن کی وجہ کیا ہے۔ تاہم پہلی نظر میں بچوں کے انفیکشن کی وجہ عطیہ کے طور پر موصول ہونے والے خون کی منتقلی سے قبل وائرس کے لیے ٹیسٹ میں غفلت نظر آتی ہے۔

Published: undefined

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انفیکشن کی وجہ یقینی طور پر بتانا بہت مشکل ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا ان سب کو یہ بیماری ایل ایل آر میں خون کی منتقلی کے دوران ہوئی یا وہ نجی اسپتالوں میں انتقال خون کے دوران متاثر ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام بچوں کی عمر 6 سے 16 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے 7 بچے ہیپاٹائٹس بی، 5 ہیپاٹائٹس سی اور 2 ایچ آئی وی میں مبتلا پائے گئے۔ یہ تمام بچے کانپور شہر، کانپور دیہات، فرخ آباد، اوریا، اٹاوہ اور قنوج اور دیگر اضلاع کے رہنے والے ہیں۔ ایل ایل آر ہسپتال کے شعبہ اطفال کے ایچ او ڈی ڈاکٹر ارون آریہ کے مطابق بچوں میں اس طرح کے سنگین انفیکشن کی علامات کا ملنا تشویشناک ہے۔ تاہم، خون کی منتقلی میں یہ خطرہ رہتا ہے۔

Published: undefined

انفیکشن کے بعد یوپی کی بی جے پی حکومت پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ’’ڈبل انجن حکومت نے ہمارے نظام صحت کو ڈبل بیمار کر دیا ہے۔ یو پی کے کانپور میں تھیلیسیمیا کے 14 بچوں کو انفیکٹڈ خون چڑھا دیا گیا، جس سے بچوں کو ایچ آئی وی ایڈز اور ہیپاٹائٹس بی اور سی جیسی سنگین بیماریاں ہو گئیں۔ بی جے پی حکومت کے اس ناقابل معافی جرم کی سزا معصوم بچوں کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔ کل مودی جی ہمیں 10 قراردادیں لے کر بڑی بڑی باتیں سکھا رہے تھے، کیا انہوں نے کبھی اپنی بی جے پی حکومتوں کا رتی بھر بھی احتساب کیا ہے؟‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined