کانپور شوٹ آؤٹ کے اہم ملزم گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر میں مارے جانے کے بعد لگاتار یو پی پولس یہ دعویٰ کرتی آ رہی ہے کہ اب وہ وکاس کے ساتھیوں پر شکنجہ کس رہی ہے۔ اس معاملے میں شروع سے خود پولس بھی سوالوں کے گھیرے میں رہی ہے۔ اب اس معاملے میں تین پولس اہلکاروں کو اس لیے معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کے اوپر الزام ہے کہ وہ وکاس کے ساتھی جے واجپئی کے کانپور واقع برہم نگر علاقہ میں موجود متنازعہ مکان میں رہ رہے تھے۔ ایسے میں آئی جی نے تینوں پولس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔
Published: 21 Aug 2020, 2:40 PM IST
خبروں کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر راج کمار (تھانہ کرنل گنج)، ڈپٹی انسپکٹر عثمان علی (تھانہ انور گنج) اور ڈپٹی انسپکٹر خالد (تھانہ رائے پوروا) جے واجپئی کے مکان میں رہ رہے تھے۔ اس بات کا انکشاف تب ہوا جب نظیر آباد کے سی او نے چھاپہ ماری کی۔ اس کے بعد تینوں پولس اہلکاروں پر کارروائی کی گئی۔ اس بات سے لوگ حیران ہیں کہ اتنا سب کچھ سامنے آنے کے بعد بھی تینوں پولس اہلکار وکاس کے ساتھی کے مکان میں آخر کس طرح رہ رہے تھے۔
Published: 21 Aug 2020, 2:40 PM IST
اس کیس میں پولس کا دعویٰ ہے کہ وہ لگاتار وکاس کے ساتھیوں پر شکنجہ کس رہی ہے۔ 11 اگست کو یو پی ایس ٹی ایف نے 50 ہزار کے انعامی بال گووند دوبے عرف لالو کو چترکوٹ سے گرفتار کیا۔ پولس اب تک اس معاملے میں اہم ملزم وکاس دوبے سمیت 6 ملزمین کا انکاؤنٹر کر چکی ہے۔ اس معاملے میں اب تک 18 ملزمین کو گرفتار کر جیل بھیجا جا چکا ہے۔ گینگسٹر وکاس دوبے کا بھائی دیپک دوبے، راجہ رام، شیو تیواری، وشنو پال یادو عرف ضلع دار، رامو واجپئی، گوپال سینی، ہیرو دوبے، شیوم دوبے اب بھی فرار ہیں۔ سبھی پر 25-25 ہزار روپے کا انعام رکھا جا چکا ہے۔
Published: 21 Aug 2020, 2:40 PM IST
اس کے علاوہ پولس نے 11 ملزمین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر رکھی ہے۔ اس سے پہلے کانپور شوٹ آؤٹ میں نامزد اوما کانت شکلا نے چوبے پور تھانہ میں ڈرامائی انداز میں خودسپردگی کی تھی۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ تھانہ پہنچا تھا اور گلے میں تختی لٹکائی تھی جس میں خود کے وکاس دوبے کا ساتھی ہونے اور کانپور انکاؤنٹر کے بعد پچھتاوے کی بات لکھی تھی۔
Published: 21 Aug 2020, 2:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Aug 2020, 2:40 PM IST