کانپور: اتر پردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ کل شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے پرتشدد رخ اختیار کر لینے کے بعد آج شہریوں نے اپنے ہاتھوں میں پھول لے کر اور ہیومین چین بناکر اپنا احتجاج درج کرایا۔
Published: undefined
اس قانون کے خلاف احتجاج آج بھی جاری ہے لیکن پرامن ہے اور شہریوں نے اس متنازع قانون کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لئے آج انسانی چین بنائی اس دوران وہ اپنے ہاتھوں میں پھول لئے ہوئے تھے۔ ان کے اس طریقے نے سبھی کا دل جیت لیا۔ شہریوں کے ہاتھوں میں پھول دیکھ کر سیکورٹی میں تعینات پولیس کے چہرے پر مسکراہٹ سے کھل اٹھے۔
Published: undefined
جمعہ کو شہر کے بابوپوروا میں مظاہرین پر ہوئی فائرنگ میں 11 افراد زخمی ہوگئے تھے جس میں سے دو کی آج موت ہوگئی۔ دونوں کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔ پوسٹ مارٹم ہاؤس کے پاس لوگوں کی کافی بھیڑ اکٹھا ہے۔ سیکورٹی کو کثیر تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ صرف مہلوکین کے اہل خانہ کو پوسٹ مارٹم ہاؤس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
Published: undefined
مہلوکین کے گھروں پر بھی سخت سیکورٹی پہرہ ہے۔ متأثرین کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ان کی موت پولیس کی فائرنگ سے ہوئی ہے۔ لہذا اس کی جانچ ہونی چاہیے اور خاطی پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔
Published: undefined
اس سے پہلے دہلی میں بھی احتجاج کے دوران مظاہرین نے پولیس اہلکارو کو پھول پیش کر کے سب کا دل جیت لیا تھا
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز