شملہ: ہماچل پردیش کے کنّور واقع نیگُلسری میں گزشتہ بدھ کے روز تودہ کھسکنے کے حادثے میں آج مزید تین لوگوں کی لاش برآمد کی گئی جس سے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی۔ بعد ازاں ایک ہفتہ چلنے والے سرچ آپریشن کو بھی آج روک دیا گیا۔ کنّور کے ڈپٹی کمشنر عابد حسین صادق نے بتایا کہ آج ساتویں دن صبح میں لاپتہ لوگوں کے لیے سرچ آپریشن چلایا گیا جس میں مزید تین لاشیں برآمد ہوئیں۔
Published: undefined
عابد حسین صادق نے بتایا کہ برآمد لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ سات دنوں کے سرچ آپریشن میں این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، پولیس اور ہوم گارڈ نے 13 افراد کو محفوظ نکالا جبکہ 28 افراد کی لاش ملی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب سرچ آپریشن روک دیا گیا ہے۔ واضح رہ کہ گزشتہ بدھ کو پہاڑی چٹانیں گرنے کے سبب ایک بس سمیت کئی گاڑیاں ملبے میں دب گئی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined