نئی دہلی: دہلی پولیس نے منگل کو کہا کہ اسکوٹر پر سوار ایک لڑکی کی کار کے ذریعہ مبینہ طور پر ٹکر مارنے اور گھسیٹنے کے بعد ہوئی موت کے بعد اسکی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کی موت کی وجہ سر، ریڑھ، بائیں فیمر اور دونوں نچلے اعضاء میں چوٹ کی وجہ سے صدمہ اور اور خون بہنا ہے۔ دریں اثنا، متاثرہ لڑکی کی دوست کا بیان میں بھی سامنے آ گیا ہے، جس میں اس کا کہنا ہے کہ اس کی دوست کو گھسیٹنے والوں کو معلوم تھا کہ وہ کار میں پھنس گئی ہے لیکن انہوں نے کار نہیں روکی!
Published: undefined
اسپیشل کمشنر آف پولیس (امن و امان) ساگر پریت ہڈا نے کہا کہ متاثرہ کا پوسٹ مارٹم مولانا آزاد میڈیکل کالج، نئی دہلی میں تین رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا۔ رپورٹ کے مطابق موت کی عارضی وجہ سر، ریڑھ کی ہڈی، بائیں فیمر، دونوں نچلے اعضاء میں چوٹ کی وجہ سے صدمہ اور خون بہنا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لڑکی کے ساتھ کسی قسم کی جنسی استحصال کا کوئی نشان نہیں ملا۔
Published: undefined
اس حادثے میں دہلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ حادثے کے وقت متاثرہ کی ایک دوست بھی اس کے ساتھ موجود تھی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی دوست موقع سے فرار ہو گئی۔ دریں اثنا، متاثرہ کی دوست نے میڈیا سے کہا کہ دہلی میں 20 سالہ لڑکی کو اپنی کار کے نیچے 13 کلومیٹر تک گھسیٹنے والوں کو یہ معلوم تھا کہ وہ کار کے نیچے پھنس گئی ہے۔
Published: undefined
جانچ میں پولیس کو پتہ چلا کہ انجلی سنگھ کے ساتھ نیو ایئر پارٹی میں ایک لڑکی اور گئی تھی اور وہ اسی اسکوٹی پر پیچھے بیٹھی تھی، جس کا نام ندھی ہے۔ کار کے مبینہ طور پر اسکوٹی سے ٹکرانے کے بعد لڑکی گر گئی تھی اور اس کی دوست انجلی کو کار کے نیچے گھسیٹتے ہوئے دیکھ کر خوف زدہ ہوکر گھر چلی گئی۔
Published: undefined
متاثرہ کی سہیلی ندھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ’’بالینو نے ہمیں سر پر ٹکر ماری۔ میں ایک طرف گر گئی اور وہ وہ سامنے کی طرف گر گئی۔ میری دوست گاڑی کے نیچے پھنس گئی، گاڑی میں بیٹھے لوگوں کو معلوم تھا کہ وہ ان کی کار کے نیچے ہے۔ لڑکی گاڑی کے نیچے پھنسی ہوئی تھی اور وہ چلا رہی تھی۔ میں ڈر کر گھر چلی گئی۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ دہلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کی اسکوٹی کو مبینہ طور پر ایک کار نے ٹکر ماری اور پھر اسے کچھ کلومیٹر تک گھسیٹا۔ اس دردناک حادثے میں لڑکی کی موت ہو گئی۔ اس معاملے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 279 (ریش ڈرائیونگ) اور 304-اے (لاپرواہی سے موت کا سبب بننا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ میں ملزمان دیپک کھنہ (26)، امت کھنہ (25)، کرشنا (27)، متھن (26) اور منوج متل کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز