نئی دہلی: دہلی کے کنجھاولا معاملہ میں دہلی پولیس کو 20 سالہ انجلی کی وسرا رپورٹ حاصل ہو گئی ہے۔ اس کی اطلاع جمعہ کو ایک عہدیدار نے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ رورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ واقعہ کے وقت انجلی حالت نشہ میں تھی۔
Published: undefined
خصوصی پولیس کمشنر (نظم و نسق) ساگر پریت ہڈا کے مطابق متاثرہ انجلی کی رپورٹ 24 جنوری کو دہلی کے روہنی میں واقع فرانزک سائنس لیباریٹری کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ ساگر پریت ہڈا نے کہا ’’رپورٹ اب جانچ کا حصہ ہے۔ معاملہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ انجلی اپنی ایک دوست ندھی کے ساتھ روہنی کے ایک ہوٹل مین پارٹی کے بعدگھر لوٹ رہی تھی۔ رات تقریباً 2 بجے ان کی کار نے اس کی اسکوٹی کو ٹکر مار دی اور اسے کئی کلومیٹر تک گھسیٹا، جس کی وجہ سے انجلی کی موت واقع ہو گئی۔ صبح تقریباً 4 بجے کنجھاولا علاقہ میں اس کی لاش برآمد ہوئی۔ ایک راہگیر نے اس کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز