قومی خبریں

دہلی میں جھاڑو اور ہاتھ اتحادکا جیتنا ضروری ہے: کنہیا

جمہوریت میں اپوزیشن کی بڑی طاقت ہوتی ہے اور اسی کے نتیجے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو 10 سال میں پہلی بار کل اس علاقے کا دورہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کانگریس کے شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا امیدوار کنہیا کمار نے کل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ منوج کمار پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 10 سال میں کوئی کام نہیں کیا، اس لیے اس بار انہیں تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Published: undefined

براڑی علاقے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا کہ دہلی میں جھاڑو اور ہاتھ کے نشان کا اتحاد ہے اور کانگریس اس سیٹ پر الیکشن لڑ رہی ہے، اس لیے کانگریس کو جیتنے کے لیے اس اتحاد کو ووٹ دے کر منوج تیواری کی نااہلی کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کی بڑی طاقت ہوتی ہے اور اسی کے نتیجے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو 10 سال میں پہلی بار کل اس علاقے کا دورہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی امیدوار منوج تیواری نے محسوس کیا ہے کہ چونکہ انہوں نے 10 سال میں کوئی کام نہیں کیا، اس لئے عوام انہیں مسترد کر رہے ہیں، تو بوکھلاہٹ میں بی جے پی والے حملہ کرنے کے لئے مجھ پر غنڈے بھیج رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined