قومی خبریں

کنہیا کمار کی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات، انڈیا اتحاد کی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اس بار انڈیا اتحاد بی جے پی حکومت کو منہ توڑ جواب دے گا۔ جبکہ ڈاکٹر کنہیا کمار نے کہا کہ ظلم کے خلاف سچ اور جدوجہد کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے

<div class="paragraphs"><p>کیجریوال اور کنہیا کمار</p></div>

کیجریوال اور کنہیا کمار

 

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار ڈاکٹر کنہیا کمار نے اتوار کے روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں دیر شام دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں کے درمیان انڈیا اتحاد کی مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔

Published: undefined

ملاقات کے دوران دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اس بار انڈیا اتحاد بی جے پی حکومت کو منہ توڑ جواب دے گا۔ جبکہ ڈاکٹر کنہیا کمار نے کہا کہ ظلم کے خلاف سچ اور جدوجہد کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ اس بار ملک کے عوام انڈیا اتحاد کی پوری حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حق کا ساتھ دینے والے لوگ بھی جان چکے ہیں کہ مذہب اور نفرت کی بجائے انصاف کرنے والوں کو فتح حاصل ہوتی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ کیجریوال سے ملاقات کے بعد کنہیا کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ جدوجہد کرنے والے جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔ مرکزی حکومت آپ کو دبانے میں کتنی طاقت جھونک دے لیکن ہم حق کے راستے پر ڈٹے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے لوگ سجھ چکے ہیں کہ جو کام اور ترقی کی بات کرے گا اس کو پریشان کیا جائے گا، اس لیے دہلی کے عوام ’جیل کا جواب ووٹ سے‘ دینے کو بیتاب ہیں۔ تاہم ہم مل کر بی جے پی کا تختہ الٹ کر ملک میں انصاف کی حکومت قائم کرنے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر کنہیا کمار نے اپنی انتخابی مہم کے تحت براری کے تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اور کہا کہ عوام کی یہی محبت اور اعتماد خواتین کے حقوق کے لیے لڑی جانے والی لڑائی کو تقویت دے گا۔ جب بڑے تاجروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کیے جا سکتے ہیں تو طلبہ کے قرضے بھی معاف کر دیئے جانے چاہئیں۔ اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو ہم یہ کر کے دکھائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined