بہار کے بیگوسرائے میں کچھ بدمعاشوں نے سرعام ایک لڑکا اور ایک لڑکی کی نہ صرف لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی بلکہ ملزمین نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اس کی عصمت دری کی کوشش بھی کی۔ اس دوران ملزمین نے واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا جو سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوک سبھا انتخاب میں بیگوسرائے سے امیدوار رہے کنہیا کمار نے بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
Published: 27 May 2019, 4:10 PM IST
کنہیا کمار نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھ کر اعتراض ظاہر کیا ہے اور لکھا ہے کہ ’’بیگو سرائے میں حال ہی میں لڑکا-لڑکی کے ساتھ مار پیٹ اور مسلم پھیری والے کو پاکستان جانے کی بات کہہ کر گولی مارنے کا واقعہ بتاتا ہے کہ یہاں ملزمین کے حوصلے کتنے بلند ہو گئے ہیں۔ ان معاملوں میں انتظامیہ کو بلاتاخیر مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔‘‘
Published: 27 May 2019, 4:10 PM IST
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’لڑکا-لڑکی کے ساتھ مار پیٹ کرنے والوں نے اس واقعہ کا ویڈیو بھی بنایا۔ اپنے جرائم کا ویڈیو بنانا پچھلے کچھ سالوں میں بی جے پی کی حکومت سے پیدا ایک ایسا کام ہے جس پر اتنی باتیں نہیں ہو پائی ہیں جتنی ہونی چاہیے۔ گئو رکشا، کلچر وغیرہ کے نام پر دلتوں، مسلمانوں اور نوجوانوں کے ساتھ تشدد کرنے کا ویڈیو بنانے والے لوگوں کا بے خوف ہو جانا صاف بتاتا ہے کہ ایسے جرائم کرنے والوں کو سزا کا خوف نہیں ہوتا۔ وہ ویڈیو بنا کر اپنے جرائم پر خوش ہوتے ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ تشدد کی ایسی وارداتوں کو اقتدار میں بیٹھے ان کے نظریہ کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔‘‘
Published: 27 May 2019, 4:10 PM IST
فیس بک پوسٹ میں کنہیا کمار نے آگے لکھا ہے کہ ’’اس طرح کے جرائم کو فروغ دینے کے لیے ایسے تمام لیڈر اور ان کے راگ درباری قصوروار ہیں جو دن رات سیاسی فائدوں کے لیے نفرت پھیلاتے ہیں۔ بیگوسرائے کی عوام اور خاص کر یہاں کے نوجوان ساتھی جرائم پیشوں کے سامنے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ جب تک جرائم پیشوں کو پکڑا نہیں جائے گا، ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے نہیں رہنے والے ہیں۔ جہاں ناانصافی ہوگی، وہاں اس کے خلاف ہماری آواز ضرور گونجے گی۔‘‘
Published: 27 May 2019, 4:10 PM IST
واضح رہے کہ لڑکا-لڑکی سے مار پیٹ اور بدتمیزی کیے جانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولس حرکت میں آ گئی ہے۔ ڈی ایس پی راجن سنہا نے تھانہ انچارج ورون کمار کو معاملے کی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہے نوجوانوں کی پہچان کر فوری گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ویڈیو گزشتہ 24 مئی کو جگدر بہیار میں بنانے کی بات سامنے آ رہی ہے۔
Published: 27 May 2019, 4:10 PM IST
غور طلب ہے کہ یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے کہ گزشتہ سال اگست میں بھی بہار میں ایک پریمی جوڑے کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ معاملہ بہار کے گیا ضلع کا تھا جس میں گاؤں کے لوگ پریمی جوڑے کو گالیاں دیتے ہوئے دکھائی دیئے تھے۔
Published: 27 May 2019, 4:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 May 2019, 4:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز