ہماچل پردیش کے منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ ان کی وزیراعظم نریندر مودی سے کبھی ذاتی طور پر ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی ہے۔کنگنا نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی سے ملنا چاہتی ہیں۔ وہ کافی عرصے سے اس کے لیے کوشش بھی کر رہی ہیں، لیکن آج تک انہیں ملاقات کا وقت نہیں دیا جاسکا ہے۔ان باتوں کا انکشاف کنگنا نے ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے دوران کیا۔
Published: undefined
کنگنا نے کہا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ میں نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ ابھی تک کوئی بات چیت کی ہے۔ میں کافی دنوں سے ان سے ملاقات کا وقت مانگ رہی ہوں۔ اب تک میں ان سے ہمیشہ عوامی جگہ پر ملی ہوں۔ جب وہ منڈی آئے تھے تومیری ملاقات ان سے اسٹیج پر ہی ہوئی تھی۔
Published: undefined
کنگنا نے کہا کہ میں نے انہیں (مسٹر مودی) کو پھول دیا تھا۔ اس دوران انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر جی سے تقریباً 15 منٹ تک ملاقات کی اور پھر وہاں سے چلے گئے۔ اس دن بھی وہ وزیر اعظم سے نہیں مل سکی تھیں۔ میں نے آفت کے وقت وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی درخواست کی تھی، لیکن صرف وزیر داخلہ سے اپورول ملی، جب کہ مودی سے ملاقات اب تک نہیں ہو سکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined