قومی خبریں

کنگنا رانوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلوندر کور کا تبادلہ، تحقیقات مکمل ہونے تک بنگلورو میں تعیناتی

کلوندر کور نے مبینہ طور پر نو منتخب رکن اسمبلی کنگنا رانوت کو اس وقت تھپڑ مارا گیا تھا جب وہ دہلی روانہ ہونے کے لیے چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں، کور کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت کو چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلوندر کور کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ کور کو تادیبی انکوائری مکمل ہونے تک بنگلورو میں ایک یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔

کلوندر کور نے نو منتخب رکن اسمبلی کنگنا رانوت کو اس وقت تھپڑ مارا گیا تھا جب وہ دہلی روانہ ہونے کے لیے چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں۔ سی آئی ایس ایف نے کور کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی تھی۔

Published: undefined

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ کلوندر کور کو معطلی کا ساسمنا ہے اور ان کو تادیبی انکوائری مکمل ہونے تک کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں 10ویں ریزرو بٹالین میں تعینات کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ انہیں اس یونٹ میں اس لیے بھیجا گیا ہے تاکہ اس واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق ایک سینئر کمانڈنٹ لیول کا افسر واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے اور کانسٹیبل، ان کے ساتھیوں، شفٹ انچارج اور ایئر لائن کے کچھ اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے جا رہے ہیں جو اس دن ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں کچھ وقت لگے گا جس کے بعد مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

کلوندرد کور کا تعلق پنجاب کے ضلع کپورتھلا سے ہے اور وہ 2009 میں سی آئی ایس ایف میں شامل ہوئی تھیں۔ وہ 2021 سے چنڈی گڑھ ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کے ایوی ایشن سیکورٹی گروپ کا حصہ تھیں۔ اب تک ان کے خلاف کوئی ویجیلنس تحقیقات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی سی آئی ایس ایف میں شمولیت کے بعد انہیں کوئی سزا ملی ہے۔ ان کے شوہر بھی چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر تعینات تھے۔ دراصل، کور ملک میں کسانوں کی تحریک کے حوالہ سے ہماچل پردیش کی منڈی سیٹ سے لوک سبھا کی رکن منتخب ہو چکیں رانوت کے موقف سے ناراض تھیں۔

Published: undefined

واقعہ کے دن کنگنا نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد سی آئی ایس ایف حکام کو اطلاع دی تھی کہ جب چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر ایک خاتون کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ مارا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔ کنگنا نے اپنے ایکس ہینڈل پر اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا تھا، ’’مجھے منہ پر تھپڑ مارا گیا۔ میرے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔ میں محفوظ ہوں لیکن پنجاب میں دہشت گردی سے پریشان ہوں۔‘‘

Published: undefined

اس واقعے کے بعد گزشتہ ڈھائی سال سے چنڈی گڑھ ایئرپورٹ پر ڈیوٹی پر تعینات کانسٹیبل کور کی ویڈیو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی، جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ کسان تحریک کے دوران کنگنا کے دئے گئے بیانات سے ناراض تھیں۔ کور نے کہا، ’’انہوں (کنگنا) نے بیان دیا تھا کہ کسان 100 روپے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، کیا وہ وہاں جا کر بیٹھیں گی؟ جب انہوں نے یہ بیان دیا تو میری ماں وہیں بیٹھی ہوئی تھیں اور احتجاج کر رہی تھی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined