قومی خبریں

وڈیو: کملیش تیواری کو پہلے ہی اپنے قتل کا خوف تھا! یوگی پر لگائے تھے سنگین الزامات

ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جو ان کے قتل سے پہلے کا ہے، جس میں یوگی حکومت اور یوپی پولس پر سنگین الزام لگا رہے ہیں۔ 

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اترپردیش پولس ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری قتل کو 24 گھنٹے کے اندر حل کرنے کا لاکھ دعوی کر رہی ہو، لیکن سوشل میڈیا پر کملیش تیواری کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، جو یوپی پولس کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہے۔ اس ویڈیو کے مطابق کملیش تیواری کو اپنے قتل کا پہلے سے ہی احساس تھا، جس کی معلومات پولس کو دی تھی، انہوں نے موجودہ حکومت یعنی یوگی حکومت پر کئی سنگین الزام لگائے ہیں۔

Published: 19 Oct 2019, 9:11 PM IST

صحافی ابھیسار شرما نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کملیش تیواری کے ایک ویڈیو کا اشتراک کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کملیش تیواری یوگی حکومت اور یوپی پولس پر سنگین الزام لگا رہے ہیں۔ ویڈیو میں کملیش تیواری کہہ رہے ہیں، "بی جے پی کا کوئی کارکن یا عہدیدار اگر مرتا ہے تو میں یہ نہیں سوچتا کہ وہ سنگھ اور بی جے پی کا ہے، میں اس کے خلاف اواز اٹھاتا ہوں کیونکہ ہم صرف یہ سوچتے ہیں کہ وہ ہندو ہے‘‘۔

Published: 19 Oct 2019, 9:11 PM IST

ویڈیو میں کملیش تیواری آگے کہتے ہیں، ’’بھلے یہ لوگ (بی جے پی والے) ہمارے خلاف سازش رچتے ہیں، لیکن ان کے کارکنان کے لئے مجھے درد ہوتا ہے، جو میرے پیچھے دن رات پڑے ہوئے ہیں اور میرے قتل کی سازش کرتے ہیں۔ یوگی حکومت کے آتے ہی میری سیکورٹی ہٹا دی گئی، لیکن پھر بھی میں لڑ رہا ہوں، اپنے دم پر هندوؤں کے لئے لڑتا رہوں گا۔ حالنکہ ویڈیو کب کا ہے اور کس نے بنایا ہے اس کی تصدیق 'قومی آواز' نہیں کرتا ہے۔

Published: 19 Oct 2019, 9:11 PM IST

دوسری طرف کملیش تیواری کے قتل پر ان کی ماں کسم تیواری نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پر سنگین الزام لگائے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یوگی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے میرے بیٹے کا قتل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی میرے بیٹے سے جلتے تھے، کملیش تیواری کی ماں نے سی ایم یوگی کے ساتھ ساتھ یوپی پولس پر بھی سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ناکہ پولس کی ملی بھگت سے اس قتل کو انجام دیا گیا ہے۔

Published: 19 Oct 2019, 9:11 PM IST

انہوں نے مزید کہا، ’’اکھلیش حکومت میں میرے بیٹے کملیش تیواری کی حفاظت میں 17 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے، لیکن ریاست میں یوگی حکومت آتے ہی کملیش کی حفاظت میں کمی کر دی گئی، یوگی حکومت میں سیکورٹی کے نام پر 4 جوانوں کو لگایا تھا۔

Published: 19 Oct 2019, 9:11 PM IST

بتا دیں کہ گزشتہ روز جمعہ کو کملیش تیواری کی لکھنؤ کے ناکہ علاقہ میں گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا، پولس کو موقع سے ایک ریوالور بھی ملا تھا، اس دوران سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آیا ہے، جس میں قاتل نظر آ رہے ہیں، اس قتل کے بعد یوپی کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔

Published: 19 Oct 2019, 9:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Oct 2019, 9:11 PM IST