نئی دہلی: مدھیہ پردیش کانگریس صدر عہدہ پر تقرری کے معاملہ میں جاری گہما گہمی کے درمیان کانگریس پارٹی نے سینئر رہنما کمل ناتھ کو صوبے کی کمان سونپ دی ہے۔ لوک سبھا میں پارٹی کے وہپ جیوترادتیہ سندھیا کو پرتشہیرکمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے یہاں جاری ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے چار سینئر لیڈران بالا بچن، رام نواس راوت، جیتو پٹواری اور سریندر چودھری کو ایگزیکٹیو چیئرمین بنایا ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے اب تک پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر کام کر رہے ارون یادو کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیا۔
Published: 26 Apr 2018, 3:47 PM IST
انہوں نے بتایا کہ کانگریس صدر نے گوا کے لئے بھی نئے ریاستی صدر کی تقرری کی ہے۔ پارٹی نے سینئر لیڈر گریش چادنكرکو گوا پردیش کانگریس کی ذمہ داری سونپی ہے۔ چادنكر کو شانتا رام نائیک کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ نائیک نے ریاستی صدر کے طور پر پارٹی کو مضبوطی دینے کے لئے محنت کی۔
Published: 26 Apr 2018, 3:47 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Apr 2018, 3:47 PM IST