کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے بیان پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں جب وہ ہمیں جمہوریت کا سبق سکھانے کی بات کرتی ہیں تو ہمیں ان کے بیان کے مطلب کو باریکی سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔
Published: 26 Sep 2021, 7:11 AM IST
مسٹر مودی کے ساتھ جمعہ کی رات کی بات چیت کے دوران محترمہ ہیرس نے کہا کہ پوری دنیا میں جمہوریت خطرے میں ہے اور اگر حالات کو بہتر بنانا ہے تو ہندوستان کوساتھ آنا ہوگا۔
Published: 26 Sep 2021, 7:11 AM IST
امریکی نائب صدر کے اس بیان پر مسٹر گاندھی نے انسٹاگرام پر بات چیت کی ویڈیو لوڈ کرتے ہوئے کہاکہ "کچھ ان کی بات سمجھ میں آئی۔"
Published: 26 Sep 2021, 7:11 AM IST
مسٹر مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بیان کا مطلب سمجھنا چاہیے۔ اس سے قبل کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں کہا کہ جمہوریت کا ستون ہندوستان ، مہاتما گاندھی کی کرم بھومی، جنم بھومی ہندوستان، اس کے بارے میں غیر ملکی سرزمین پر ہمارے وزیراعظم کو اگر کوئی سبق پڑھایا جارہا ہے تو اسے اس کو مثبت انداز میں لینا چاہئے اور محترمہ ہیرس نے کیا کہا اس کو سمجھئے۔‘‘
Published: 26 Sep 2021, 7:11 AM IST
انہوں نے بتایا کہ دنیا میں جمہوریت کا درجہ رکھنے والے فریڈم ہاؤس نے ہندوستان کی جمہوریت کی درجہ بندی کم کر دی ہے اور ہندوستان کو جزوی طور پر آزاد جمہوریت کے زمرے میں ڈال دیا ہے۔ فریڈم ہاؤس کے مطابق ہندوستان کی جمہوریت مکمل طور پر آزاد نہیں بلکہ جزوی طور پر آزاد ہے۔ اسی طرح سویڈن کی ریٹنگ ایجنسی وی ڈیم کا کہنا ہے کہ ہندوستان کا جمہوری نظام ایک منتخب مطلق العنانیت میں بدل گیا ہے۔
Published: 26 Sep 2021, 7:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Sep 2021, 7:11 AM IST