قومی خبریں

کملا ہیرس کا نظریہ ہمیں متحد کرتا ہے، یہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے: اے آر رحمان

اے آر رحمان نے امریکی ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے 'جئے ہو' جیسے کئی مقبول نغموں کی ریکارڈنگ کی ہے۔ وہ کملا ہیرس کو امریکہ کی پہلی خاتون صدر بنتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>اے آر رحمان / آئی اے این ایس</p></div>

اے آر رحمان / آئی اے این ایس

 

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار اور ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کی ٹکر چل رہی ہے۔ اس درمیان ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کو آسکر ایوارڈ یافتہ معروف موسیقار اے آر رحمان کا ساتھ ملا ہے۔ انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے انصاف پر مبنی دنیا کے نظریہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ویژن سبھی کے لیے تحریک ہے۔

Published: undefined

اے آر رحمان نے اپنے ان خیالات کا اظہار پہلے سے ریکارڈ شدہ پرزنٹینشن میں انڈیاسپورا کے بانی ایم آر رنگا سوامی سے ایک بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا "ہم میں سے کسی ایک کو آگے بڑھ کر قیادت کرتے دیکھنا قابل تحریک ہے اور یہ بہت اچھا ہوگا کہ کوئی خاتون صدر بنیں گی اور ہم سبھی سے انہیں بھرپور توانائی اور محبت ملے گی۔"

Published: undefined

اے آر رحمان نے کہا کہ کملا ہیرس کا نظریہ قابل تعریف ہے جو ہمیں منقسم کرنے کے بجائے متحد کرتا ہے، اس پر ذہن مرکوز کرنے میں ان کی دلچسپی ایک پیغام ہے جو نہ صرف امریکہ کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے بھی بہت اہم ہے۔  ایک ساتھی جنوبی ایشیائی تمل شخص کے طور پر مجھے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے ان کے عزم پر فخر ہے۔ میں کملا ہیرس کو پہلی خاتون صدر بننے کا انتظار کر رہا ہوں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی نژاد 59 سالہ کملا ہیرس کی ماں چنئی سے امریکہ گئیں اور ان کے والد جمائیکا سے وہاں پہنچے تھے۔  اے آر رحمان نے کہا "یرو یرو یرو ننجل پلامی کنڈو یرو'' نغمہ دنیا کی سبھی خواتین، خاص طور پر نائب صدر کو وقف ہے۔ یہ نغمہ خاص طور پر کملا جی کے لیے، آپ کے لیے وقف ہے۔ اس دوران انہوں نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

ریکارڈ شدہ پرزنٹیشن سے پہلے رنگا سوامی نے کہا "آپ اور ہم سبھی کافی پُرجوش ہیں۔ ہم آپ کی موسیقی سننے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے ہیں"۔ واضح ہو کہ اے آر رحمان نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے 'جئے ہو' جیسے کئی مقبول نغموں کی ریکارڈنگ کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined