قومی خبریں

ایگزٹ پول پر کمل ناتھ کا طنز، کہا ’یہ تو منورجن پول ہے، پول تو 23 مئی کو کھلے گی‘

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ایگزٹ پول کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی ایسی جانکاریاں آ رہی ہیں، لیکن یہ ایگزٹ پول نہیں، منورنجن پول ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ایگزٹ پول پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ ایگزٹ پول نہیں، منورنجن پول ہے۔ پول (قلعی) تو 23 مئی کو کھلے گی۔‘‘ دراصل اتوار کو ساتویں مرحلہ کی ووٹنگ کے بعد کئی نیوز چینلز کے ایگزٹ پول سامنے آئے۔ ان میں سے بیشتر میں بی جے پی کے حق میں رجحان دکھایا گیا ہے۔ کمل ناتھ نے منگل کو ایگزٹ پول پر نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر بہت سی ایسی جانکاریاں آ رہی ہیں، لیکن یہ ایگزٹ پول نہیں منورنجن پول ہے۔‘‘

Published: undefined

کمل ناتھ نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’ایگزٹ پول کی جو روایت بنائی گئی ہے ان کے رجحانات پر ہی جشن منا لو۔ سچائی 23 تاریخ کو سامنے آئے گی۔ سوشل میڈیا پر ای وی ایم کا ایک نیا گھوٹالہ سامنے آ رہا ہے۔ وہ کتنا صحیح ہے اور کتنا صحیح نہیں، وہ 23 مئی کو سامنے آ جائے گا۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ ایگزٹ پول پر سابق بی جے پی لیڈر اور نائب صدر جمہوریہ ونکیا نائیڈو بھی سوال اٹھا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگزٹ پول کے نتائج اکثر غلط ثابت ہوتے ہیں۔ اس لیے ایگزٹ پول پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

ونکیا نائیڈو نے ایگزٹ پول کو مسترد کرتے ہوئے اس کی تاریخ پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ ونکیا نائیڈو نے کہا تھا کہ 1999 کے بعد سے جتنے ایگزٹ پول ہوئے ہیں وہ زیادہ تر غلط ہی ثابت ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نتیجہ آنے سے پہلے سبھی امیدوار اپنے آپ کو جیتا ہوا ہی مانتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined