نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف 70 دنوں سے بند كالندی کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو اب کھول دیا گیا ہے، اگرچہ دھرنا اب بھی یہاں جاری ہے۔ جامعہ، ابوالفضل، كالندی کنج ہوکر نوئیڈا جانے والی سڑک کو سنیچر شام پانچ بجے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ كالندی کنج سے سریتا وہار کی جانب جانے والی سڑک پر دھرنا- مظاہرہ جاری ہے۔
Published: undefined
مظاہرین نے کہا کہ گذشتہ چار دن سے مذاکرہ کاروں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے یہی کہا کہ پولیس کی جانب سی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ جمعہ کو چند گھنٹوں کے لیے اس سڑک کو کھولا گیا تھا اور اس کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ اس بابت مذاکرہ کار سینئر وکیل ہیگڑے نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس نے بھی دوبارہ سڑک کو بند کیا ہے، اسے سپریم کورٹ کو جواب دینا ہو گا۔
Published: undefined
مظاہرین کے مطابق اسی کے پیش نظر پولیس نے دوبارہ اس راستے کو کھول دیا ہے۔ اس کے کھلنے کی وجہ سے متھرا روڈ پر ٹریفک کا بوجھ تھوڑا کم ہو سکتا ہے اور عوام کو جام سے راحت بھی ملنے کی امید ہے۔ غور طلب ہے کہ سی اے اے کی مخالفت میں جب كالندي کنج کو متھرا روڈ سے جوڑنے والی سڑک پر دھرنا مظاہرہ شروع کیا گیا تھا تو اس وقت پولیس نے كالندي کنج سے نوئیڈا جانے والی سڑک کو بھی سیکورٹی وجوہات سےبند کر دیا تھا۔
Published: undefined
مظاہرے میں شامل ضیاء انصاری نے بتایا کہ مظاہرین نے اتفاق رائے سے سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے لیکن مقامی پولیس نے اسے دوبارہ بند کر دیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کون سیڑک کھولی جائے گی کون سی نہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، اب یہ سڑک دوبارہ کھول دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined