قومی خبریں

اندور میں کیلاش وجے ورگیہ کے قریبی بی جے پی لیڈر مونو کلیانے کا گولی مار کر قتل، علاقے میں سنسنی

مونو کلیانے کو کیلاش وجے ورگیہ اور ان کے بیٹے آکاش وجے ورگیہ کا بہت قریبی بتایا جاتا ہے۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے پر مونو کلیانے کو اس کے دوست اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

<div class="paragraphs"><p>قتل  علامتی تصویر/&nbsp; یو این آئی</p></div>

قتل علامتی تصویر/  یو این آئی

 

اندور بی جے پی یووا مورچہ کے شہر نائب صدر مونو کلیانے کا اندور میں اتوار (23 جون) کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مونو کلیانے مدھیہ پردیش حکومت میں کابینی وزیر کیلاش وجے ورگیہ کا بہت قریبی تھا۔ یہ واقعہ شہر کے ایم جی روڈ تھانے کے علاقے چمن باغ میں پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق پرانی دشمنی کی وجہ سے پیوش اور ارجن نے مونو کلیانے کو گولی ماری ہے۔ فی الحال دونوں ملزمین فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق اندور اسمبلی نمبر 03 کی سیاست میں عمل دخل رکھنے والے مونو کلیانے کا شمار کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے سابق ایم ایل اے آکاش وجے ورگیہ کے خاص لوگوں میں ہوتا تھا۔ گولی لگنے سے زخمی ہونے کے بعد مونو کلیانے کو اس کے دوست اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق مونو کلیانے ہفتہ کی رات بھگوا یاترا کی تیاری کر رہے تھے۔ اسی دوران پیوش اور ارجن نامی دو نوجوان بائک پر چمن باغ چوراہے پر پہنچے۔

Published: undefined

دونوں موٹر سائیکل پر بیٹھے-بیٹھے ہی مونو سے کچھ باتیں کرنے لگے۔ اس دوران بائک پر پیچھے بیٹھے ارجن نے پستول نکال کر مونو کلیانے پر گولی چلا دی اور پیوش کے ساتھ موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزمین نے چمن باغ موڑ پر موجود مونو کے دوستوں پر بھی فائرنگ کی مگر وہ بچ گئے۔ کیلاش وجے ورگیہ کے بیٹے اور اندور 03 اسمبلی کے سابق ایم ایل اے آکاش وجے ورگیہ اپنے حامیوں کے ساتھ مونو کے گھر پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔

Published: undefined

’جن ستّا‘ کی خبر کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مونو کلیانے کو گولی مارنے کے بعد دونوں ملزمین فرار ہیں۔ مونو کلیانے کو گولی لگنے کی اطلاع ملتے ہی وزیر کیلاش وجے ورگیہ بھی اسپتال پہنچے۔ اس دوران انہوں نے قتل کیس کے حوالے سے بات چیت کی۔ پولیس نے اس قتل کیس میں پیوش اور ارجن دونوں کو ملزم نامزد کیا ہے۔ دونوں ملزمین کے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ مونو کلیانے کے خاندان میں بیوی، دو بچے، بڑے بھائی اور والدین شامل ہیں۔ مونو کلیانے کے قتل کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined