اوریا / لکھنؤ: اعظم گڑھ سے پرانی دہلی سے جا رہی کیفیت۔ایکسپریس آج علی الصبح اترپردیش کے اوریا ضلع کے اچھلدا اور پاتا اسٹیشن کے درمیان بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر ڈمپر سے ٹکراگئی جس سے اس کے انجن سمیت دس ڈبے پٹری سے اتر گئے ۔ حادثہ میں 78 مسافر وں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی) ذرائع کے مطابق اعظم گڑھ سے دہلی جا رہی ٹرین نمبر 12225 کیفیت ایکسپریس اچھلدا اور پاتا اسٹیشن کے اسٹیشن درمیان رات تقریبا پونے تین بجے بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر ایک ڈمپر سے ٹکرا کر گئی جس سے ٹرین کے انجن سمیت دس ڈبے پٹری سے اتر گئے۔حادثہ میں 78 لوگ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانپور راحت و بچاؤ مہم جاری ہے۔ ریلوے اور ضلع انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثہ کی وجہ سے دہلی ہوڑہ ریلوے بلاک پر ٹرینوں کی آمدورفت میں رخنہ پڑا ہے
ریلوے نے ڈمپر کے غیرقانونی طریقہ سے پٹری پر آنے کا دعوی کیاہے۔ موقع پر راحت و بچاو کام جاری ہے۔
اتر پردیش میں پانچ دنوں کے اندر دوسرے بڑے حادثہ کے بعد ریلوے وزیر سریش پربھو نے ٹویٹ کیا کہ کچھ افسران کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے۔ صورتحال پر ان کی نظر ہے۔ وہ ہر لمحہ کی خبر لے رہے ہیں۔گزشتہ 19 اگست کو مظفر نگر کے کھتولی میں کلنگ۔اتکل ایکسپریس کے حادثہ کا شکار ہوجانے کی وجہ سے 24 کی موت اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
دریں اثناء اوریا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو تیاگی نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد ریلوے اور ضلع انتظامیہ کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ کئی زخمیوں کوسیفئی کے پی جی آئی بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے پہرہ ریلوے کراسنگ پر مٹی سے لد ا ڈمپر پٹری پر آگیا اور ٹرین سے اس کی ٹکر ہوگئی جس سے یہ حادثہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کے اچھلدا ا سٹیشن سے دلی جانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ حادثہ کی تفتیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بادی النظر میں ایسا لگتا ہے کہ ڈمپر کے ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ حادثہ کی وجہ سے اس ریلوے بلاک پر ٹرینوں کی آمدورفت میں رخنہ پڑاہے۔ راحت اور بچاؤ کام ابھی جاری ہے۔ کانپور اور الہ آباد سے مشینیں بھیجی گئی ہیں۔حادثہ کے بعد کئی ٹرینیں راستے پر کھڑی ہیں۔کچھ ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی جارہی ہے۔
ہوڑہ ۔ راجدھانی ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اپ لائن کی 21 اور ڈاون کی 19 ٹرینیں متاثر ہوئی ہیں۔ بہار سپکرانتی ایکسپریس کو لکھنو سے مراد آباد ہوکر دہلی بھیجا جا رہا ہے۔
ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لئے ہیلپ لائن جاری کی ہے۔ ہیلپ لائن 9794830975, 051223233015, 05688266382 ہیں۔
حادثہ کی اعلی سطحی تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔
کیفیت ایکسپریس سے دہلی جارہے اعظم گڑھ کے شکیل کے مطابق وہ اپنے ساتھی مسافروں کے ساتھ حادثہ کے وقت گہری نیند میں سورہے تھے کہ اچانک نیند کھلی تو مسافروں کی چیخ پکار سن کر ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسک گئی۔انہوں نے کہا کہ ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا۔
شاہ گنج کے جمیل بھی دہلی جارہے تھے ۔ جمیل کا کہنا ہے کہ کچھا کھچ بھرے جنرل ڈبے میں لوگوں کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں بھی چوٹ لگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد مقامی باشندوں سے کافی مدد ملی حالانکہ نے پولیس نے بھی موقع پر پہنچنے میں زیادہ تاخیر نہیں کی۔
اوریا کے ایک ڈاکٹر کے مطابق زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے۔ سنگین طورپر زخمیوں کو اٹاوا کے سیفئی پی جی آئی ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیو تیاگی کے مطابق اپ اور ڈاون دونوں لائنوں پر ڈبے بکھر گئے ہیں۔ بجلی کے گھمبوں کوبھی نقصان پہنچا ہے اس لئے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگیں گے۔ ریلوے ملازمین نے آمدورفت معمول پر لانے کیلئے کام شروع کردیا ہے۔
کیفیت ایکسپریس سے دہلی جارہے اعظم گڑھ کے شکیل کے مطابق وہ اپنے ساتھی مسافروں کے ساتھ حادثہ کے وقت گہری نیند میں سورہے تھے کہ اچانک نیند کھلی تو مسافروں کی چیخ پکار سن کر ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین کھسک گئی۔انہوں نے کہا کہ ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا۔
شاہ گنج کے جمیل بھی دہلی جارہے تھے ۔ جمیل کا کہنا ہے کہ کچھا کھچ بھرے جنرل ڈبے میں لوگوں کو زیادہ چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں بھی چوٹ لگی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ کے بعد مقامی باشندوں سے کافی مدد ملی حالانکہ نے پولیس نے بھی موقع پر پہنچنے میں زیادہ تاخیر نہیں کی۔
Published: 23 Aug 2017, 10:08 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Aug 2017, 10:08 AM IST
تصویر سوشل میڈیا