حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کو کولہے میں چوٹ کی وجہ سے جمعرات (7 دسمبر) کی رات ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ایراویلی میں اپنی رہائش گاہ پر گرنے سے ان کا فریکچر ہوا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں کولہے کی تبدیلی کی سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔ اب بی آر ایس لیڈر داسوجو شراون نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کی کولہے کی تبدیلی کی سرجری کامیاب رہی۔
Published: undefined
بی آر ایس لیڈر نے کہا، ’’سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر بالکل ٹھیک ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انہیں تین دن میں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں ڈاکٹروں نے انتہائی سنگین سرجری انجام دی۔ تلنگانہ کی 4 کروڑ کی آبادی اور خدا کے کرم سے آپریشن کامیاب ہوا۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ بی آر ایس چیف کے سی آر کی صحت یابی کے عمل میں آٹھ ہفتے لگیں گے۔ کے سی آر کے بیٹے کے ٹی راماراؤ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا کہ باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے کے سی آر کو کولہے کی تبدیلی کی سرجری کرانی پڑے گی۔
Published: undefined
اس سے قبل ہسپتال کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا، ’’سی ٹی اسکین سمیت کئی ٹیسٹوں سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کے بائیں کولہے میں فریکچر ہے، لہذا اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ کے سی آر کی صحت کی آرتھوپیڈک ماہر اور جنرل ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
کے سی آر کے دفتر سے بتایا گیا کہ ان کی اہلیہ سوبھاما، بیٹے راماراؤ، بیٹی کویتا اور خاندان کے دیگر افراد ان کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی سمیت کئی قائدین نے کے سی آر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined