حیدرآباد: آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے جسٹس این وی رمنا نے ملک کے 48 ویں چیف جسٹس کے طور پر آج حلف اٹھایا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 6 اپریل کو جسٹس رمنا کو نیا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔ رام ناتھ کووند نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس بوبڈے کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے یہ احکام جاری کیے تھے۔ بوبڈے 23 اپریل کو سبکدوش ہوگئے۔
Published: undefined
جسٹس این وی رمنا 26 اگست 2022 کو اس عہدہ سے سبکدوش ہوں گے۔ جسٹس رمنا اے پی سے تعلق رکھنے والے دوسرے فرد ہیں جو ملک کی عدالت عظمی کے چیف جسٹس مقرر کئے گئے۔ قبل ازیں جسٹس کوکا سبا راو جن کا تعلق اے پی کے راجمندری سے تھا، چیف جسٹس بنائے گئے تھے۔ وہ ملک کے نویں چیف جسٹس تھے جنہوں نے 1966 تا 1967 خدمات انجام دی تھیں۔
Published: undefined
جسٹس رمنا کی پیدائش 27 اگست 1957 کو ضلع کرشنا کے ایک کسان خاندان میں ہوئی۔ انہوں نے 1983 میں وکیل کے طور پر اپنا اندراج کروایا تھا۔ انہوں نے جج کے طورپر خدمات کے آغاز سے پہلے اے پی ہائی کورٹ، سنٹرل اور اے پی ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونلس میں بھی وکالت کی تھی۔ وہ دستور، فوجداری، بین ریاستی دریاوں کے قوانین کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔
Published: undefined
جسٹس رمنا ستمبر 2013 میں دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر کیے گئے تھے۔ بعد ازاں ان کو ترقی دیتے ہوئے فروری 2014 میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا تھا۔ جسٹس رمنا تقریبا 16 ماہ تک چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ جسٹس رمنا نے ایمرجنسی کے دور میں سیول لبرٹیز اور 1970 کے دوران علحدہ آندھرا ریاست کے لئے چلائی گئی جئے آندھرا تحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز