نئی دہلی: جسٹس منیشورناتھ بھنڈاری کو مدراس ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس بھنڈاری کی تقرری کے علاوہ تین دیگر ہائی کورٹس میں 16 ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔ مرکزی وزارت برائے قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی طرف سے جمعرات کو تقرریوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے۔
Published: undefined
نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر نے سپریم کورٹ کےکالجیم کی سفارش پر مدراس کے چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس بھنڈاری اور دیگر ججوں کی تقرری کی منظوری دی ہے۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے لیے سب سے زیادہ سات، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے لیے چھ اور اڈیسہ ہائی کورٹ کے لیے تین ججوں کا تقرر کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سپریم کورٹ کالجیم کی 29 جنوری 2022 اور 14 دسمبر 2021 کو منعقد ہوئی میٹنگوں میں جسٹس بھنڈاری کو چیف جسٹس مقرر کرنے کے لیے سفارش کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا ۔ جسٹس بھنڈاری اس وقت مدراس ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس ہیں۔ مدراس ہائی کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس سنجیو بنرجی کا میگھالیہ ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز