قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں پر جسٹس بی آر گوَئی کی برہمی، کہا- ’پرموشن کے لیے بند کریں تشہیر‘

جسٹس بی آر گوَئی نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ کچھ جج اپنی ترقی کے لیے مہم چلانے کی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسی کارروائیاں نظم وضبط کے اس اصول کو کمزور کرتی ہیں جسے ہمیں برقرار رکھنا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا / تصویر: آئی اے این ایس

 

سپریم کورٹ کے جسٹس بی آر گوَئی نے حال ہی میں ہائی کورٹ کے کچھ ججوں میں وقت کی پابندی اور مناسب طرزعمل کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے وقت پر کیس نمٹانے کی بھی ہدایت دی ہے۔ جسٹس گوَئی نے یہ باتیں کولکاتہ میں نیشنل جوڈیشل اکیڈمی کی علاقائی کانفرنس میں کہیں۔

Published: undefined

جسٹس بی آر گوَئی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظم و ضبط کی یہ کمی صرف وقت کی پابندی تک محدود نہیں ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ کچھ جج اپنی ترقی کے لیے مہم چلانے کی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسی کارروائیاں نظم وضبط کے اس اصول کو کمزور کرتی ہیں جسے ہمیں برقرار رکھنا چاہیے۔

Published: undefined

بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق نیشنل جوڈیشل اکیڈمی کی علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس بی آر گوَئی نے کہا کہ کچھ ہائی کورٹس میں کچھ ججس وقت پر نہیں بیٹھتے ہیں۔ یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ عدالت کے اوقات صبح 10:30 بجے ہیں اور کچھ جج 11:30 بجے بیٹھتے ہیں اور 12:30 بجے اٹھتے ہیں جب کہ عدالتی اوقات 1:30 بجے تک ہیں۔ یہ جان کر مزید حیرت ہوتی ہے کہ کچھ ججس تو دوسرے نصف وقت میں بیٹھتے ہی نہیں۔

Published: undefined

جسٹس بی آر گوَئی نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ بدتمیزی کرنے سے ادارے کا وقار نہیں بڑھتا بلکہ کمزور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اعلیٰ سرکاری افسران کو غیر ضروری طور پر عدالت میں بلانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض ججز سینئر افسران کو بلا وجہ عدالت میں بلانے کر مزہ لیتے ہیں، جس سے ان افسران کی ڈیوٹی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined