سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والے اشخاص کے لیے حکومت نیا اصول لے کر آئی ہے۔ اس نئے اصول کے مطابق آپ نے اگر ایک غلطی کر دی تو پھر فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔ اگر آپ ایسا نہیں چاہتے تو پھر آپ کو غلطی کرنے سے بچنا ہوگا۔
Published: undefined
دراصل حکومت نے ڈیجیٹل پرسنل ڈاٹا پروٹیکشن کی سفارش کے بعد ایک اصول نافذ کیا ہے۔ اس میں بغیر یوزر کو بتائے ہوئے ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ حکومت کے نئے اصول کے مطابق جن یوزرس نے گزشتہ تین سال میں اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اوپن نہیں کیا ہے یا پھر اس اکاؤنٹ کے ذریعہ کوئی پوسٹ نہیں کیا ہے، ان سبھی اکاؤنٹ کو حکومت ہمیشہ کے لیے بند کر سکتی ہے۔
Published: undefined
سوشل میڈیا سے متعلق بنے اس نئے اصول کو ای کامرس کمپنیوں، آن لائن مارکیٹ پلیس، گیمنگ کمپنیوں اور سبھی سوشل میڈیا کمپنیوں پر بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے ہندوستان میں سوشل میڈیا یوزرس کی حقیقی تعداد کا بھی پتہ چل جائے گا۔ حکومت کے اس اصول سے ان یوزرس کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا جو کئی مہینوں تک اپنا اکاؤنٹ اوپن نہیں کرتے اور ایک بار جب اپنے اکاؤنٹ کا پاسورڈ بھول جاتے ہیں تو اس کی جگہ نیا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں۔ اگر آپ نے بھی ایسے ہی کئی اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں تو یہ یقینی ہے کہ آپ کا پرانا بند پڑا ہوا اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
حکومت کے ایک افسر نے اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’سوشل میڈیا کمپنیوں کی طرف سے حکومت کو فیڈ بیک ملا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ اگر لاء انفورسمنٹ ایجنسی بند پڑے اکاؤنٹ کی تعداد جمع کرنا چاہتی ہے تو وہ تین سال بعد اکاؤنٹ بند کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined