مہاراشٹر میں اسمبلی انتخاب سے عین قبل مراٹھا لیڈر منوج جرانگے پاٹل نے پرچۂ نامزدگی واپس لینے کا اعلان کر ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ 4 نومبر کو پرچۂ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہے، اور انھوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کے سبھی امیدوار انتخابی میدان سے خود کو الگ کر لیں گے۔ مراٹھا ریزرویشن کے لیے آواز بلند کرنے والے منوج جرانگے کے یو-ٹرن لینے کو سیاسی اعتبار سے بہت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل منوج جرانگے پاٹل نے کہا تھا کہ ان کے امیدوار اسمبلی انتخاب میں 25 سیٹوں پر انتخاب لڑیں گے۔ حالانکہ اتوار (3 نومبر) کی شب مراٹھا لیڈروں کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ ریزرویشن تحریک سے جڑے سبھی امیدوار اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لیں گے۔ انتروالی سارتھی گاؤں میں پیر کی صبح صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جرانگے پاٹل نے کہا کہ ’’کافی غور و خوض کے بعد میں نے ریاست میں کوئی امیدوار نہ اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراٹھا طبقہ خود طے کرے گا کہ کسے شکست دینی ہے اور کسے منتخب کرنا ہے۔ میرا کسی بھی امیدوار یا سیاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور نہ ہی کسی کو میری حمایت ہے۔‘‘
Published: undefined
اس بیان سے ظاہر ہے کہ وہ اسمبلی انتخاب میں داخل کیے گئے سبھی نامزدگی پرچوں کو واپس لے رہے ہیں۔ جرانگے کی اپیل پر کئی سیٹوں پر مراٹھا امیدواروں نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا، لیکن اب سبھی سے پیچھنے ہٹنے کی گزارش کی گئی ہے۔ پاٹل کا کہنا ہے کہ ’’ریزرویشن کے لیے ہماری لڑائی جاری رہے گی۔ جہاں تک انتخاب نہ لڑنے کا معاملہ ہے، تو یہ کل مراٹھا لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں طے کیا گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
سماجی کارکن جرانگے پاٹل نے زور دے کر کہا کہ ان پر برسراقتدار مہایوتی یا حزب اختلاف ایم وی اے کی طرف سے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ اسمبلی انتخاب میں اپنے طبقہ کے اثرات پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے یہ ضرور کہا کہ ’’اس ریاست میں مراٹھوں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی منتخب نہیں ہو سکتا۔‘‘ اس کے علاوہ انھوں نے مراٹھا طبقہ کے اراکین سے کسی بھی سیاسی ریلی میں حصہ نہ لینے اور کسی بھی پارٹی کے بہکاوے میں نہ آنے کی گزارش کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’جن لوگوں نے مراٹھا طبقہ کے ساتھ ناانصافی کی ہے یا انھیں پریشان کیا ہے، انھیں ووٹنگ کے ذریعہ سبق سکھایا جانا چاہیے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر کی 288 رکنی اسمبلی کے لیے تقریباً 8000 امیدواروں نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ہے۔ 20 نومبر کو ایک ساتھ سبھی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 3 دنوں بعد یعنی 23 نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور نتائج برآمد ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined