قومی خبریں

جن ’کورونا واریرس‘ کے لیے پی ایم مودی نے ’تالی-تھالی‘ بجوائی، ہڑتال کے لیے مجبور!

اسٹائپنڈ کی رقم میں اضافہ کے مطالبہ کو لے کر بدھ کی صبح سے ہی بہار کے سبھی میڈیکل کالجوں کے جونیئر ڈاکٹرس غیر معینہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ اس سے ریاست میں نظامِ صحت بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کورونا وبا کے دوران ڈاکٹروں کو ’واریرس‘ یعنی جنگجو کا درجہ دیا گیا۔ انھیں فرنٹ لائن واریرس قرار دیا گیا اور پی ایم نریندر مودی نے خصوصی طور پر ڈاکٹروں کے لیے پورے ملک سے ’تالی اور تھالی‘ بجوائی۔ لیکن آج یہی فرنٹ لائن واریرس اپنا حق حاصل کرنے کے لیے ہڑتال کرنے کے لے مجبور نظر آ رہے ہیں۔ دہلی، بھوپال اور پٹنہ جیسے علاقوں سے کئی بار ڈاکٹروں کی ہڑتال کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق اب بہار کے کئی میڈیکل کالجوں کے جونیئر ڈاکٹرس نے ہڑتال شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق اسٹائپنڈ کی رقم میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کی صبح سے ہی بہار کے سبھی میڈیکل کالجوں کے جونیئر ڈاکٹرس غیر معینہ ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ اس وجہ سے ریاست میں نظامِ صحت بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل (پی ایم سی ایچ) جونیئر ڈاکٹر ایسو سی ایشن (جے ڈی اے) کے سربراہ ڈاکٹر ہریندر کمار نے بتایا کہ ہم لوگوں کا اہم مطالبہ اسٹائپنڈ کے رقم میں اضافہ سے متعلق ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ہریندر کمار کا کہنا ہے کہ ہر تین سال کے بعد اسٹائپنڈ کی رقم بڑھانے کی حکومت نے 2017 میں یقین دہانی کرائی تھی۔ لیکن اس وقت کے بعد سے اب تک اسٹائپنڈ کی رقم میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ایشو پر کئی بار محکمہ صحت کے افسران سے ملاقات کی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں حاصل ہوا۔ آخر کار ہم لوگوں کو ہڑتال پر جانا پڑا۔ ڈاکٹر ہریندر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے پی ایم سی ایچ، نالندہ میڈیکل کالج اسپتال (این ایم سی ایچ) سمیت سبھی میڈیکل کالجوں کے جونیئر ڈاکٹر اور انٹرن اس ہڑتال میں شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined