قومی خبریں

جونا گڑھ میں چوروں کی عجیب واردات، کھانا پکایا، کھایا اور پھر چلتے بنے!

ٹانک بتاتے ہیں کہ جب میں باورچی خانے میں داخل ہوا تو میں نے وہاں پانچ استعمال شدہ پلیٹیں دیکھیں۔کھانا پکانے کے لیے کچھ برتن بھی استعمال کیے گئے۔ انھوں نے بظاہر کچھ چاول اور آلو کی سبزی پکائی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی حکومت کی عاید کردہ پابندیوں کے نتیجے میں متوسط اور غریب طبقات پس کر رہ گئے ہیں۔ ان کا روزگار چھن گیا اور روٹیوں کو ترس گئے۔ کاروباری سرگرمیاں اور ٹرانسپورٹ نظام معطل ہونے کے بعد ان میں ہزاروں افراد کو ہزاروں کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے اپنے آبائی وطن کی جانب واپس جانا پڑا ہے۔

Published: 19 May 2020, 7:40 PM IST

کورونا کے سبب جاری لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں سے بے دست وپا ہونے کے باوجود لوگ جسم اور روح کا رشتہ بحال رکھنے کے لیے پیٹ کا ایندھن تلاش کرنے پر مجبور ہیں۔ ان میں بعض لوگوں نے پیٹ کی خاطر معمولی چوریاں کیں، حالانکہ وہ کوئی عادی چور نہیں ہیں، انہوں نے مجبوری اور لاچاری میں کھانے پینے کی اشیاء چرانے پر مجبور ہوئے۔

Published: 19 May 2020, 7:40 PM IST

ایسا ہی ایک عجیب واقعہ گجرات کے شہر جونا گڑھ میں پیش آیا ہے۔ اس شہر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ایسے میں رات کے وقت پانچ افراد ایک ریستوران میں نقب لگا کر گھس گئے۔ وہ اس کے باورچی خانے میں گئے، وہاں انھوں نے چاول اور آلو کی سبزی پکائی، پھر اسے کھا کر چلتے بنے۔

Published: 19 May 2020, 7:40 PM IST

ان لوگوں کے ریستوران میں داخلے سے لے کر ساری سرگرمیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ٹائمز آف انڈیا راجکوٹ نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں۔ اس میں انھیں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ چاول اور آلو کی سبزی پکا رہے ہیں اور پھر اطمینان سے کھانا کھانے کے بعد کسی چیزکو ہاتھ لگائے بغیر وہاں سے خاموشی سے چلے گئے۔

Published: 19 May 2020, 7:40 PM IST

گجنند پراٹھا ہاؤس نامی اس ریستوران کے مالک جتیش ٹانک نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا ہے کہ انھیں 13 مئی کو ریستوان کے نزدیک واقع ایک دفتر مالک کی فون کال موصول ہوئی اور اس نے مطلع کیا کہ ریستوران کا دروازہ کھلا ہوا ہے۔

Published: 19 May 2020, 7:40 PM IST

ٹانک بتاتے ہیں کہ ''جب میں باورچی خانے میں داخل ہوا تو میں نے وہاں پانچ استعمال شدہ پلیٹیں دیکھیں۔کھانا پکانے کے لیے کچھ برتن بھی استعمال کیے گئے تھے۔ انھوں نے بظاہر کچھ چاول اور آلو سبزی پکائی تھی۔''

Published: 19 May 2020, 7:40 PM IST

پولیس کو بعد میں اس واقعے کے بارے میں مطلع کیا گیا اور ریستوران کے مالک ٹانک نے اس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ جس کے بعد جونا گڑھ کے بی ڈویژن پولیس اسٹیشن کے کچھ کانسٹیبل جائے وقوعہ پر آئے اور انھوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج اپنے قبضے میں لے لی تھی۔

Published: 19 May 2020, 7:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 May 2020, 7:40 PM IST