قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی میں کوتاہی پر آج فیصلہ، بلقیس بانو، پیگاسس جاسوسی پر بھی سماعت

سپریم کورٹ بلقیس بانو اور پیگاسس جاسوسی جیسے کیسوں سے متعلق عرضیوں کی سماعت کے دوران جمعرات کو پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کوتاہی کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گا

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس  

نئی دہلی: سپریم کورٹ بلقیس بانو اور پیگاسس جاسوسی جیسے کیسوں سے متعلق عرضیوں کی سماعت کے دوران جمعرات کو پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی کوتاہی کیس میں اپنا فیصلہ سنائے گا۔ چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس اجے رستوگی اور وکرم ناتھ کی بنچ جنوری میں پنجاب میں وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی میں مبینہ کوتاہی کی جانچ کا حکم کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

Published: undefined

عدالت عظمیٰ نے رضاکارانہ تنظیم (این جی او) ’لائرز وائس‘ کی مفاد عام کی عرضی پر کسی بھی انسانی غلطی، لاپرواہی یا کسی جان بوجھ کر کوتاہی سے بچنے کے لیے سابق جج جسٹس اندو ملہوترا کو ایک تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ جسٹس رمنا کی سربراہی میں تین ججوں کی بنچ بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے 11 قصورواروں کو گجرات حکومت کی طرف سے دی گئی چھوٹ کو منسوخ کرنے پر غور کرنے کی ہدایت دینے کی فریاد سے متعلق عرضیوں پر بھی غور کرے گی۔

Published: undefined

بلقیس بانو کیس میں سابق رکن پارلیمنٹ سبھاسنی علی، صحافی ریوتی لول اور پروفیسر روپ ریکھا ورما کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ عدالت عظمیٰ ایک مشترکہ درخواست پر سماعت کرے گی، جس میں 14 افراد کے قتل اور حاملہ بلقیس بانو کے جنسی استحصال کے 11 مجرموں کو سزا سے استثنیٰ دینے کے گجرات حکومت کے فیصلے کو چیلنج دیا گیا تھا۔ یہ واقعات گجرات میں 2002 کے گودھرا فسادات کے بعد ہوئے تھے۔

Published: undefined

جسٹس رمنا کی سربراہی والی بنچ پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کی درخواستوں پر بھی سماعت کرے گی۔ یہ مقدمہ اسرائیلی اسپائی ویئر کے غیر قانونی استعمال سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں سابق جج جسٹس آر وی رویندرن کی صدارت میں مقرر کمیٹی نے عدالت میں رپورٹ داخل کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined