اتراکھنڈ بی جے پی میں جاری ہنگامہ کی وجہ سے ریاستی حکومت میں بحران کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ اس بحران کو لے کر بی جے پی کے سینئر لیڈروں کی دہلی واقع پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں انتہائی اہم میٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ میٹنگ میں قومی صدر جے پی نڈا، وزیر داخلہ امت شاہ، قومی تنظیمی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش موجود ہیں جو کہ وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت کے مستقبل پر فیصلہ لیں گے۔ پہلے یہ میٹنگ جے پی نڈا کی رہائش پر ہونی تھی، لیکن اجلاس کے سبب پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں سینئر لیڈروں کی موجودگی کے سبب یہ میٹنگ یہیں پر ہو رہی ہے۔
Published: undefined
دراصل وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت سے اتراکھنڈ میں اراکین اسمبلی کا ایک بڑا گروہ ناراض چل رہا ہے۔ اراکین اسمبلی کی شکایت ہے کہ ریاست میں کھلی چھوٹ ملنے سے بیوروکریسی بے قابو ہو چکی ہے۔ اراکین اسمبلی اور وزراء کی سماعت نہیں ہو رہی ہے۔ ایسے میں ناراض اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ کو بدلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بی جے پی قیادت کی جانب سے دو آبزرور دہرہ دون بھیج کر ریاست کے حالات پر رپورٹ بھی منگائی جا چکی ہے۔ اس مسئلہ پر اپنی بات رکھنے کے لیے آج وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت بھی دہلی میں موجود ہیں۔
Published: undefined
ایسے میں پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں شروع ہوئی پارٹی کی سرکردہ لیڈروں کی یہ میٹنگ بہت اہم مانی جا رہی ہے۔ اس میٹنگ میں دو اہم متبادل پر غور کیا جا رہا ہے۔ پہلے متبادل کے طور پر ڈیمیج کنٹرول کی کوشش چل رہی ہے۔ پارٹی سبھی فریق سے بات کر درمیان کا راستہ نکال سکتی ہے۔ مثلاً کچھ ناراض اراکین اسمبلی کو ریاست میں وزارتی عہدوں کی خالی سیٹوں کی ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
وہیں اگر ڈیمیج کنٹرول کرنے میں پارٹی کامیاب نہیں ہوئی تو ریاست میں قیادت تبدیلی پر بھی غور ہو سکتا ہے۔ حالانکہ اتراکھنڈ کے ریاستی صدر بنشی دھر بھگت وزیر اعلیٰ بدلنے کی بات کو خارج کر چکے ہیں۔ لیکن ریاست میں تریویندر سنگھ راوت کے خلاف محاذ کھولنے والے بی جے پی اراکین اسمبلی کے تیور کو دیکھتے ہوئے نہیں لگتا ہے کہ وہ قیادت کے کسی طرح کے ڈیمیج کنٹرول کو قبول کریں گے۔ ایسے میں تریویندر راوت کی کرسی پر تلوار صاف لٹکتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined