قومی خبریں

پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا جرنلسٹ روی پرکاش کو ملے گی نئی زندگی، ٹرانسپلانٹ تھیراپی سے ہوگا مفت علاج

ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال کے ڈاکٹر کمار پربھاش اورپروفیسر ڈاکٹر وجے پاٹل نے ٹرانسپلانٹ تھیراپی کے ذریعے روی پرکاش کا مفت علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی لاگت تقریباً ساڑھے چار لاکھ امریکی ڈالر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>روی پرکاش / ’ایکس‘&nbsp;@Ravijharkhandi</p></div>

روی پرکاش / ’ایکس‘ @Ravijharkhandi

 

ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال کے دو ڈاکٹروں کی وجہ سے جھارکھنڈ کے جرنلسٹ روی پرکاش کی زندگی میں امید کی ایک نئی کرن داخل ہوئی ہے۔ روی پرکاش گزشتہ تقریباً ساڑھے تین سال سے چوتھے مرحلے کے پھیپھڑوں کے کینسر سے لڑ رہے ہیں۔ اس اسپتال کے میڈیکل آنکولوجی کے پروفیسر و ایچ او ڈی ڈاکٹر کمار پربھاش اور ان کے پروفیسر ڈاکٹر وجے پاٹل نے ٹرانسپلانٹ تھیراپی کے ذریعے روی پرکاش کا مفت علاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تھیراپی کی لاگت تقریباً ساڑھے چار لاکھ امریکی ڈالر ہے جو ہندوستانی کرنسی میں تقریباً 5.5 کروڑ روپے ہوتی ہے۔

Published: undefined

جھارکھنڈ کے رانچی کے رہنے والے روی پرکاش ممکنہ طور پر ہندوستان کے دوسرے مریض ہوں گے جن کا اس ٹرانسپلانٹ تھیراپی کے ذریعے علاج کیا جائے گا۔ اس تھراپی کو طبی زبان میں ’کارٹی سیل تھیراپی‘ کہا جاتا ہے۔ روی پرکاش کا کہنا ہے کہ ان کے پھیپھڑوں کے کینسر کا انفیکشن ان کے دماغ تک پہنچ گیا ہے، جس کے لیے انہیں ریڈی ایشن لینا پڑ رہا ہے۔ ان کا کینسر پہلے نان اسمال تھا جو اب اسمال سیل میں تبدیل ہو گیا ہے اور اس تبدیلی نے ان کے علاج کے متبادل کو محدود کر دیا ہے۔ اس صورت حال میں علاج کا کوئی طے شدہ پروٹوکول نہیں ہے۔ حالت یہ ہے کہ ان کے سامنے اب سوائے موت کا انتظار کرنے کے کوئی چارہ نہیں۔

Published: undefined

ایسے وقت میں ممبئی کے ٹاٹا میموریل اسپتال کے ڈاکٹر کمار پربھاش اور پروفیسر ڈاکٹر وجے پاٹل نے ’کارٹی سیل تھیراپی‘ کے ذریعے علاج کا فیصلہ کر کے روی پرکاش کی زندگی میں امید کی ایک کرن پیدا کر دی ہے۔ یہ طریقۂ علاج کافی مہنگا ہے جس کے بارے میں روی پرکاش کا کہنا ہے کہ اگر مجھ سے اس کے متعلق کہا جاتا تو میں موت کا ہی انتخاب کرتا۔ میں اتنی بڑی رقم کا انتظام ہر گز نہیں کر سکتا۔ اس تھیراپی کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان میں پہلا ٹرانسپلانٹ ڈاکٹر وجے پاٹل نے ہی کیا تھا۔ یہ ٹرانسپلانٹیشن روی پرکاش کو تھانے (ممبئی) کے ٹائٹن میڈیسٹی سپر اسپیشلٹی اسپتال میں کیا جائے گا۔ اس کے لیے وہ 22 جولائی کو ممبئی کے لیے روانہ ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ روی پرکاش کینسر کے خلاف اپنی جرأت مندانہ جنگ کے لیے پورے ملک میں مشہور ہو چکے ہیں۔ بی بی سی نے کینسر کے ساتھ ان کی جنگ پرایک دستاویزی فلم بنائی جو کئی اقساط پرمبنی ہے۔ پھیپھڑوں کے کینسر پر کام کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ’انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار دی اسٹڈی آف لنگ کینسر‘ نے انہیں اس سال کے ممتاز ’پیشنٹ ایڈوکیسی ایجوکیشن ایوارڈ‘ کے لیے منتخب کیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ستمبر میں سین ڈیاگو (کیلی فورنیا) میں منعقد ہونے والی پھیپھڑوں کے کینسر سے متعلق عالمی کانفرنس میں دیا جانا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined