مہاراشٹر کے سابق وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما مادھو راؤ کنہالکر نے ہفتے کے روز شرد پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) میں شمولیت اختیار کی۔ ابھی کچھ دن پہلے، نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی قیادت والی این سی پی کے کئی رہنما شرد پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے ۔ مہاراشٹر میں آنے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے ریاست میں بدلتے ہوئے سیاسی منظر نامے کے اشارے میں، اجیت پوار کیمپ کے رکن اور ایم ایل اے اتل بنکے نے دن کے اوائل میں شرد پوار سے رکن اسمبلی امول کولہے کی پونے رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
Published: undefined
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی زیرقیادت این سی پی کے رہنما اور وزیر چھگن بھجبل نے حال ہی میں شرد پوار سے پونے میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی اور او بی سی-مراٹھا تنازعہ کو حل کرنے میں ان سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ کنہالکر پہلے بھوکر کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں، جس کی نمائندگی سابق وزیر اعلی اشوک چوان نے بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے کی تھی۔ مہاراشٹر کی سیاست میں حالیہ لوک سبھا انتخابات میں اپوزیشن مہاوکاس اگھاڑی کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے تبدیلی آئی ہے۔
Published: undefined
کنہالکر نے بی جے پی چھوڑنے کی وجہ پارٹی کے بدلے ہوئے کردار کو بتایا۔ انہوں نے بی جے پی پر 'غداری' کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "میں جس بی جے پی میں شامل ہوا تھا اور آج جو بی جے پی دیکھ رہا ہوں، اس میں بہت فرق ہے۔ حالانکہ وہ قوم پرستی، لوگوں کے مسائل، یہاں تک کہ آبپاشی کی بات کرتے ہیں، لیکن ان کا کام قومی مفاد کو نہیں بلکہ غداری کو فروغ دیتا ہے۔"واضح رہے اس ریلی میں شرد پوار اور بارامتی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے بھی شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز