ایڈو ٹیک پلیٹ فارم ’اَن اکیڈمی‘ نے ملازمت میں تخفیف کے اپنے نئے دور میں 12 فیصد وَرک فورس یا 350 سے زائد ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق اَن اکیڈمی کے شریک بانی اور سی ای او گورو منجال نے ملازمین کو ایک ’سلیک میسج‘ میں چھنٹنی کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم نے اپنے بنیادی کاروبار کو مفید بنانے کے لیے صحیح فیصلہ لینے کے لیے ہر قدم اٹھایا ہے، پھر بھی یہ کافی نہیں ہے، ہمیں مزید آگے جانا ہے، ہمیں مزید گہرائی تک جانا ہے۔‘‘
Published: undefined
منجال کا کہنا ہے کہ ’’آج کا ماحول دو سال پہلے کے ٹھیک برعکس ہے، جہاں ہم نے آن لائن سیکھنے کو تیزی سے اختیار کرنے کے سبب بے مثال ترقی دیکھی۔ آج عالمی معیشت بحران کا سامنا کر رہی ہے، فنڈنگ کم ہے اور ایک منفعت بخش کاروبار چلانا اہم ہے۔ ہمیں ان تبدیلیوں کے موافق ہونا ہوگا، اسے الگ طریقے سے آپریٹ کرنا ہوگا تاکہ ہم واقعی میں اپنے صارفین اور اسٹیک ہولڈرس کو کچھ دے سکیں۔‘‘ اس کے علاوہ ملازمین کو ایک پیغام میں منجال نے کہا کہ جس طرح سے چیزیں سامنے آئی ہیں، اس کے لیے وہ پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ نومبر میں اَن اکیڈمی نے اپنے 10 فیصد وَرک فورس یا تقریباً 350 ملازمین کو نکال دیا تھا۔ رواں سال کے آغاز میں اَن اکیڈمی کے ذریعہ آپریٹر لیول نے 40 ملازمین، یا اپنے ملازمین کے 20 فیصد کو نکال دیا تھا۔ یہ تعلیمی کاروبار سے ’ٹیسٹ پروڈکٹ‘ اور نیکسٹ لیول نامی ایک نئے ایک پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
Published: undefined
اس درمیان ایک دیگر ایڈو ٹیک کمپنی ’بائجوس‘ نے اپنی انجینئرنگ ٹیموں سے اپنے 15 فیصد مزید ملازمین کو نکال دیا ہے۔ کمپنی نے عالمی بحران میں بھی ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لیے سلسلہ وار چھنٹنی جاری رکھی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined