جے این یو میں ملک مخالف نعرےبازی کیس میں دہلی پولس نے پیر کے روز دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں 1200 صفحات پر مبنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا، عمر خالد، انربان بھٹاچاریہ، اے آئی ایس ایف لیڈر اپراجیتا راجہ، عاقب حسین، مجیب حسین، منیب حسین، عمر گل، بشیر بٹ سمیت کئی لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ان سبھی پر تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے، 147، 149 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس میں کل 36 لوگ ملزم بنائے گئے ہیں، حالانکہ پولس کو کسی کے خلاف پختہ ثبوت نہیں ملے ہیں۔ اب عدالت طے کرے گی کہ انھیں ملزم بنانا ہے یا نہیں۔
Published: undefined
چارج شیٹ پر سماعت کے لیے عدالت نے منگل کا دن مقرر کیا ہے۔ ملی اطلاعات کے مطابق چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ جے این یو میں واقعہ والے دن 7 کشمیری طلبا نے ملک مخالف نعرے لگائے تھے۔ چارج شیٹ کے کالم 12 میں ملزمین کا نام دیا گیا ہے۔ ان میں سی پی آئی رکن پارلیمنٹ ڈی راجہ کی بیٹی اور اے آئی ایس ایف کی رکن اپراجیتا راجہ کا بھی نام ہے۔ چارج شیٹ میں حالانکہ کنہیا کے خلاف نعرہ لگانے کا کوئی ثبوت نہیں ملنے کی بات کہی گئی ہے لیکن ان پر نعرے بازی کی حمایت کرنے کا الزام ہے۔ وہیں چارج شیٹ میں عمر خالد کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ نعرہ بازی کرنے والوں کے رابطے میں تھے اور انہیں پروگرام میں بلایا بھی گیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کے ملزم افضل گرو کی برسی پر 2016 میں جے این یو کیمپس میں ایک پروگرام کا انعقاد ہوا تھا۔ اس پروگرام کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے اور ملک مخالف نعرہ بازی کرنے کا الزام تھا۔ حالانکہ اس پورے معاملے کے دوران بی جے پی کی طلبا تنظیم اے بی وی پی کا کردار بھی شبہات کے گھیرے میں آیا تھا۔ اس معاملے پر جے این یو سمیت ملک کے کئی مقامات پر خوب ہنگامہ ہوا تھا۔ اس وقت بی جے پی کے کئی لیڈروں نے جے این یو کو غدار وطن کا اڈہ قرار دے دیا تھا۔
معاملہ درج ہونے کے بعد کنہیا کمار، عمر خالد اور انربان کی گرفتاری کی بھی کافی مخالفت ہوئی تھی اور کئی طلبا تنظیموں سمیت حقوق انسانی تنظیمیں ملک بھر میں سڑکوں پر اتر آئی تھیں۔ اپوزیشن نے پولس پر برسراقتدار بی جے پی کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس کے بعد اس وقت دہلی کے پولس کمشنر بی ایس بسّی بھی سوالوں کے گھیرے میں آ گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined