سری نگر: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ اور لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں بدھ کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں بدھ کی صبح 10 بجکر 52 منٹ اور 57 سیکنڈ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
Published: undefined
سینٹر کے مطابق اس زلزلے کی شد ریکٹر اسکیل پر 3.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ ادھر لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں بھی بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Published: undefined
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق لیہہ میں بدھ کی صبح 8 بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined