حکومت جموں و کشمیر نے منگل کو ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے مقامی جماعت اسلامی سے منسلک ’فلاح عام‘ ٹرسٹ کے ذریعہ چلنے والے سبھی اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو بند کرنے کا حکم صادر کر دیا ہے۔ اسکولی تعلیم محکمہ کے چیف سکریٹری بی کے سنگھ نے کہا کہ فلاح عام ٹرسٹ کے ذریعہ چلنے والے جموں و کشمیر کے اسکولوں میں اب سبھی تعلیمی سرگرمیاں فوراً بند ہو جائیں گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ مقامی جماعت اسلامی تنظیم کو جموں و کشمیر حکومت نے پہلے ہی ممنوع قرار دے دیا ہے۔ منگل کو جاری حکم میں یہ واضح طور پر کہا گیا کہ ’’ان ممنوعہ تنظیموں کی طرف سے چل رہے اداروں میں پڑھنے والے سبھی طلبا موجودہ تعلیمی سیشن یعنی 22-2021 کے لیے قریب کے سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیں۔ سبھی سی ای او/پرنسپل/زیڈ ای او ان طلبا کے داخلے میں سہولت فراہم کریں گے۔‘‘
Published: undefined
انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ بارہویں درجہ تک کے تقریباً ایک درجن اسکول فلاح عام ٹرسٹ کے ذریعہ چلائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پرائمری اور مڈل سطح کے درجنوں دیگر اسکول ہیں جو اس حکم سے متاثر ہوں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined