ہریانہ میں بی جے پی-جے جے پی حکومت میں کسان تحریک نے زبردست اتھل پتھل پیدا کر دی ہے۔ حکومت کو حمایت دے رہی جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) اور آزاد اراکین اسمبلی کا کھٹر حکومت پر مسئلہ جلد سلجھانے کو لے کر زبردست دباؤ ہے۔ اس تحریک کو لے کر بی جے پی اراکین اسمبلی کی بے چینی بھی سامنے آ رہی ہے۔ منگل کو ریاستی سیاست میں گرمی اس وقت اچانک پھر بڑھ گئی جب حکومت کو حمایت دے رہے پانچ آزاد اراکین اسمبلی اور جے جے پی رکن اسمبلی جوگی رام سہاگ نے کسانوں کی حمایت میں پنچکولہ میں ایک خفیہ میٹنگ کی۔ اس کے بعد ان میں سے چار اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سے بھی ملاقات کی۔
Published: undefined
ہریانہ کے کسانوں کی ’کسان تحریک‘ میں زبردست تعداد میں شراکت داری حکومت کو حمایت دے رہے آزاد اراکین اسمبلی اور جے جے پی کو پریشان کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ منگل کا دن ریاست کی سیاست میں ایک بار پھر بڑی ہلچل لے کر آیا۔ پنچکولہ کے سیکٹر 12اے میں آزاد اراکین اسمبلی کی ایک خفیہ میٹنگ ہوئی جس میں پرتھلا کے رکن اسمبلی نین پال راوت، پنڈوری کے رکن اسمبلی رندھیر گولن، نیلوکھیڑی کے رکن اسمبلی دھرم پال گوندر، چرکھی دادری سے رکن اسمبلی سوم ویر سانگوان، بادشاہ پور سے رکن اسمبلی راکیش اور جے جے پی رکن اسمبلی جوگی رام سہاگ شامل ہوئے۔
Published: undefined
میٹنگ میں کسانوں کے ایشوز پر ان سبھی اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ہریانہ حکومت سے جلد از جلد حل نکالنے کی گزارش کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملنے کا وقت لیا گیا۔ 4 آزاد اراکین اسمبلی راکیش، نین پال راوت، رندھیر گولن اور دھرم پال گوندر وزیر اعلیٰ سے ملنے گئے۔ ان اراکین اسمبلی نے کسانوں کے ایشوز کو جلد حل کرنے کا مطالبہ وزیر اعلیٰ سے کیا۔
Published: undefined
آزاد اراکین اسمبلی اور محکمہ سیاحت کے چیئرمین رندھیر گولن نے میٹنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج دوپہر پنچکولہ میں 5 آزاد اور ایک جے جے پی رکن اسمبلی نے کسانوں کے ایشوز پر میٹنگ کی تھی۔‘‘ گولن نے کہا کہ اس میٹنگ میں طے ہوا تھا کہ کسانوں کے ایشوز پر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے چاروں اراکین اسمبلی سے ہوئی بات چیت میں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے پر جلد مرکزی قیادت سے بات چیت کی جائے گی۔
Published: undefined
گولن نے کہا کہ ’’ہماری وزیر اعلیٰ سے اپیل تھی کہ اس معاملے میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی جلد کسانوں کے مفاد میں فیصلہ لیں۔ میں رکن اسمبلی کے ساتھ ساتھ کسان بھی ہوں۔ کسانوں کی تحریک حکومت جلد ختم کروائے۔‘‘ گوندر نے اس تعلق سے کہا کہ ’’میرے پاس خود کی زمین تو نہیں ہے، لیکن میں نے کسانی کی ہے۔ میں کسانوں کا درد سمجھتا ہوں۔ اس معاملے میں ملک کے وزیر اعظم کو کسانوں کی بات سننی چاہیے۔‘‘ علاوہ ازیں دھرم پال گوندر نے کہا کہ یہ تحریک اب زیادہ طویل نہیں چلنی چاہیے بلکہ حکومت کو بات چیت کے ذریعہ اس کا حل نکالنا چاہیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز