قومی خبریں

جیتو پٹواری ساگر میں دلت متاثرہ خاندان کے پاس پہنچے، راہل گاندھی سے کرائی بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

جیتو پٹواری نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں جنگل راج ہے، بیٹی سے چھیڑخانی ہوتی ہے، بھائی کا قتل کر دیا جاتا ہے، انصاف مانگنے پر چچا کو قتل کر دیا جاتا ہے، انتظامیہ مکمل طور پر قاتلوں کے ساتھ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایم پی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری دلت متاثرہ خاندان کے ساتھ / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ایم پی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری دلت متاثرہ خاندان کے ساتھ / تصویر: آئی اے این ایس

 

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع میں ایک دلت شخص کے قتل اور اس کی بھتیجی کی ایمبولینس سے گر کر مشتبہ موت کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کے ذریعے اس کے خلاف آواز اٹھانے اور پی ایم مودی سے جواب طلب کرنے کے بعد اب کانگریس کے ریاستی صدر جیتو پٹواری نے متاثرہ خاندان کے افراد سے ملاقات کی ہے۔ منگل (28 فروری) کے روز وہ متاثرہ خاندان کے افراد کے پاس پہنچے اور ان کی راہل گاندھی سے بات بھی کرائی۔

Published: undefined

دراصل ساگر ضلع کے برودیا نوناگیر گاؤں میں گزشتہ تقریباً نو ماہ میں ایک دلت خاندان کے دو افراد کا قتل ہوا اور اس کے بعد انجنا اہیروار نامی لڑکی کی چلتی ایمبولینس سے گر کر مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ اس واقعے پر کانگریس ریاست و مرکز کی بی جے پی حکومت پر سخت حملہ آور ہو گئی ہے۔ ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری کئی دیگر لیڈروں کے ساتھ منگل کو متاثرہ خاندان کے پاس پہنچے اور انہیں انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ جیتو پٹواری نے متاثرہ خاندان کے ایک فرد سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بات بھی کرائی۔ راہل گاندھی نے اس خاندان کو یقین دلایا ہے کہ پارٹی کی طرف سے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

راہل گاندھی سے بات کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے فرد نے کانگریس لیڈر کو پورے واقعہ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ خاندان کے 2 لوگوں کو پہلے ہی مار دیا گیا ہے اور اب انجنا بھی نہیں رہی۔ اتنا ہی نہیں کچھ ملزمین کے نام رپورٹ میں درج بھی نہیں ہیں، نیز انتظامیہ کی جانب سے ان پر دباؤ بھی بنایا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے متاثرہ خاندان کے لوگوں سے ملاقات کے بعد کہا کہ مدھیہ پردیش میں جنگل راج ہے، ہم سنتے تھے، پڑھتے تھے کہ کچھ ریاستیں ایسی ہوتی ہیں جہاں جنگل راج ہوتا ہے۔ ایک خاندان کی بیٹی سے چھیڑخانی ہوتی ہے، بھائی کا قتل کر دیا جاتا ہے۔ انصاف مانگنے پر چچا کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ ماں کو برہنہ گھمایا جاتا ہے۔ انتظامیہ مکمل طور پر قاتلوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرانے کی کوشش کرے گی اور عدالت بھی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس دلت خاندان کی بیٹی کی ایمبولینس سے گر کر مشتبہ موت پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے سخت سوال کیا تھا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی نے قانون کی حکمرانی ختم کر دی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اس دلت خاندان کے ساتھ بی جے پی لیڈروں نے جو کیا ہے وہ سوچ کر ہی دل درد سے بھر گیا۔ ان کے علاوہ پیر (27 مئی) کو سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ بھی اس معاملے میں گاؤں گئے تھے اور متاثرہ خاندان کے لوگوں سے ملاقات کی تھی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے بھی دلت خاندان پر ہوئے ظلم کو لے کر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined